امور داخلہ کی وزارت
27ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہنگامی طورپر تدارک کے اقدامات کانظام ( ای آرایس ایس ۔ڈائل 112)کام کررہاہے : جی کشن ریڈی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 DEC 2019 2:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،03 دسمبر :داخلی امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھامیں خواتین کے خلاف جرائم کو کم کرنے کے سلسلے میں ہنگامی طورپرتدارک کے اقدامات کے نظام ( ای آرایس ایس ۔ ڈائل 112) کے رول ، کام اور اہم خصوصیات سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ ہنگامی طورپرتدارک کے اقدامات کے نظام ( ای آرایس ایس ) کامقصد یاکوشش یہ ہے کہ ایسا مکمل میکینزم تیارکیاجائے جو مختلف قسم کے ہنگامی حالات کا سامنا کرسکے اور مصیبت کے شکار فرد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اس میں کمپیوٹرسے بھی مدد لی جاسکے ۔ یہ سروس کال ، ایس ایم ایس ، ای میل اور 112انڈیا موبائیل ایپ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جس میں خواتین اوربچوں کے لئے تحفظ کو بڑھانے کی خاطرشاوٹ سہولت شامل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ای آرایس ایس 27ریاستوں / مرکزکے انتظام والے علاقوں کام کررہی ہے۔
حکومت کی جانب سے کئے گئے ای آرایس ایس ۔ ڈائل 112سے متعلق بیداری اقدامات اور سرگرم کمیونٹی پولیسنگ کومستحکم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر ایک دیگر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت پولیس اور پبلک آرڈر ریاست کے موضوعات ہیں ۔ ریاستیں اپنے اپنے متعلقہ دائرہ حلقے میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے اورامن وامان برقراررکھنے کے لئے ذمہ دارہیں ۔ انھوں نے کہاکہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیراتنظام علاقوں نے سرگرم کمیونٹی پولیسنگ کو آسان بنانے کے لئے شہریوں پرمرکوز خدمات فراہم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کا آغاز کیاہے ۔داخلی امور کی وزارت کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں 112انڈیاموبائل ایپ سمیت 112پربیداری کے اقدامات کئے ہیں ۔
…………..
U-5536
(ریلیز آئی ڈی: 1594736)
وزیٹر کاؤنٹر : 66