وزارت دفاع

بھارت اورچین کی فوجی تربیتی مشق ’’ہینڈ ان ہینڈ ‘‘2019  

Posted On: 02 DEC 2019 7:43PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  03 دسمبر۔بھارت اورچین کی مشترکہ تربیتی مشق ’’ ہینڈ ان ہینڈ ‘‘ 2019  کا آٹھواں ایڈیشن 7سے 20دسمبر 2019تک میگھالیہ میں امروئی  کے مقام پرمنعقد ہوگا۔اس کا موضوع اقوام متحدہ کے فیصلے کے تحت دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس14 روزہ تربیتی مشق میں چین کادستہ ، جو تبت فوجی کمان کے 130 افراد پر مشتمل ہوگا اور اتنی ہی تعداد میں  بھارت کا دستہ شرکت کرے گا۔ تربیتی مشق کا منصوبہ  کمپنی سطح پر کرانے کا بنایا گیا ہے،جس میں متعلقہ بٹالینوں کے صدردفتر اس  تربیت کو کنٹرول کریں گے۔

          اس تربیتی مشق کا مقصد نیم شہری علاقوںمیں   دہشت گردی کی کارروائیوں کا مل  کر مقابلہ کرنا اور اس کا مل کر منصوبہ بنانا ہے ۔ مشق کے دوران مختلف لیکچر س  ہوں گے اور ڈرلس ہوں گی۔ اس  کے دوران  دہشت گردی کے ماحول کا مقابلہ کرنے کے لئے کی جانے والی مختلف کارروائیوں کا جائزہ  لیا جائے گا۔تربیتی مشق کے دوران ٹیکٹکل کارروائیاں ہوں گی،جس کے دوران ایک طرف دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے مناظر اوردوسری طرف انسان دوستی کی کارروائیوں  اور قدرتی آفات سے راحت رسائی کی کارروائیوں   کے مناطر کو اجاگر کیا جائے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2019-12-02at5.30.50PMRLGX.jpeg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5519


(Release ID: 1594666) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Bengali