ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

منتخبہ ساحلوں کیلئے بلو فلیگ اسناد بندی

Posted On: 02 DEC 2019 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،2دسمبر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزارت نے ملک میں منتخبہ ساحلوں کیلئے بلو فلیگ اسناد بندی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اسناد بندی کا کام ایک بین الاقوامی ایجنسی  کے ذمہ ہے، جس کا نام ماحولیاتی تعلیم فاؤنڈیشن، ڈنمارک ہے۔  اس کے تحت 4بڑےمدوں کے تحت 33کسوٹیوں پر ، پرکھے جانے کے بعد ہی سند جاری کی جاتی ہے۔ ان بڑے مدوں میں ماحولیاتی تعلیم اور اطلاعات، نہانے کے لحاظ سے پانی کی کوالٹی کی جانچ، ماحولیاتی انتظام اور تحفظ اور ساحلوں پر سلامتی اور دیگر خدمات کی فراہمی جیسے امور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بلوفلیگ ساحل دراصل ایکو سیاحت ماڈل کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت سیاحوں / ساحل پر سیروتفریح کیلئے جانے والوں کو صاف ستھرا، حفظانِ صحت کے لحاظ سے مناسب نہانے کے لائق پانی فراہم کرایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں اور ان تمام چیزوں کے ساتھ محفوظ اور صحت بخش ماحولیات سمیت  پورے علاقے کی ہمہ گیر ترقی کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اسناد بندی کیلئے 13پائلٹ ساحلوں کو شناخت کیا گیا ہے اور یہ کام  متعلقہ ساحلی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صلاح و مشورے سے گوگھالہ بیچ (دیو)، شیوراج پور بیچ(گجرات)، بھوگاوے (مہاراشٹر)، پڈوبدری اور کسارکوڈ (کرنگاکا)، کاپڑ بیچ (کیرالہ)، کوالم بیچ (تمل ناڈو)، ایڈن بیچ (پڈوچیری)، روشیکنڈا بیچ(آندھرپردیش)، میرا مار بیچ (گوا)، گولڈن بیچ (اڈیشہ)، رادھا نگر بیچ (انڈمان نکوبار جزائر) اور بنگارم بیچ (لکشیہ دیپ) کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

آندھرپردیش میں واقع رشی کنڈا ساحل بھی ان 13 پائلٹ ساحلوں کی فہرست میں شامل ہے، جنہیں سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے ترقی سے ہمکنار کیاجانا ہے۔

****

U-5508



(Release ID: 1594542) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi