محنت اور روزگار کی وزارت

تاجروں ، دوکانداروں اورخود کا روزگار کرنے والے افراد کے لئے قومی پنشن اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 DEC 2019 3:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2دسمبر 2019/ تاجروں ، دوکانداروں اورخود کا روزگار  کرنے والے   افراد کے لئے  قومی  پنشن اسکیم ( اصل  مجوزہ نام پر دھان منتری لگھو ویاپاری مان دھن  اسکیم )کا آغاز 12 ستمبر 2019  کو کیا گیا تھا۔  یہ ایک رضاکارانہ  اور شراکتی   پنشن   اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے لئے اندراج   ، کامن سروس سینٹرس کے ذریعہ کیا جاتاہے جس کے ملک بھر میں  ساڑھے تین لاکھ  مراکز ہیں۔ اس کے علاوہ  اہل افراد  www.maandhan.inپورٹل   پر خود سے بھی  اپنا اندراج  کرسکتے ہیں۔ 18 سے 40 سال تک کی   عمر کے   وہ افراد جن کا   سالانہ   ٹرن اوور ڈیڑھ کروڑ سے  زیادہ نہ ہو۔ وہ افراد  جو ای پی ایف او  ، ای ایس آئی سی /این پی ایس / پی ایم – ایس وائی ایم کے   رکن   یا انکم ٹیکس    دہندہ نہ ہوں،    اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔  اسکیم کے تحت  ماہانہ   جتنی رقم   قابل ادا   ہو  اس کا  50 فی صد استفادہ کنندہ     کو    جمع کرانا ہوتا ہے اور  اتنی ہی  رقم مرکزی  حکومت  ادا کرتی ہے۔ اس اسکیم کے خریدار 60 سال کی عمر  ہونے کے بعد ماہانہ   کم از کم   تین ہزار روپے   یقینی پنشن    کے اہل ہوتے ہیں۔  اس اسکیم کا آغاز 12 ستمبر 2019 کو  ہوا تھا۔  مالی سال 20-2019 کے لئے اس اسکیم کے تحت تقریباً  پچاس لاکھ افراد  انداراج کرایا ہے۔ اس تعداد   کے حصول   کے لئے  متعدد   اقدامات کئے گئےجن میں پنشن  ہفتہ/پنشن سپتاہ وغیرہ  کا انعقاد  شامل ہے۔ سبھی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  سے   یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ    اس اسکیم کو مقبول بنائیں  اور لوگوں میں  اس کے تئیں زیادہ سے زیادہ   بیداری  پیدا کریں۔  اس اسکیم کو   مشن موڈ   کے تحت   چلانے کے لئے     ریاستوں  /مرکز کے زیرانتظام  علاقوں کی    حکومتوں کے ساتھ   سینئر سطح پر    وزارت نے      اس  اسکیم کی پیش رفت کا   باقاعدہ   جائزہ  لیا جاتا  ہے۔ 

یہ اطلاع  محنت و روزگار کے  مرکزی وزیر مملکت   (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے   آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ م م ۔ ج۔

U- 5494


(ریلیز آئی ڈی: 1594516) وزیٹر کاؤنٹر : 101
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali