بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز کے ذریعے موصولہ مینوفیکچرنگ آرڈرز

Posted On: 02 DEC 2019 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02؍ دسمبر،  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ایم ایس ایم ای  کی وزارت کے ذریعے نوٹیفائی کی گئی  سرکاری حصولیابی کی پالیسی کے تحت  مرکزی وزارتوں ؍  محکموں ؍ مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ  درج  فہرست ذاتوں ؍  درج فہرست قبائل کی ملکیت والی ایم ایس ایز سے چار  فیصد  اور  خواتین کی ملکیت والی ایم ایس ایز  سے تین فیصد  کی حصولیابی سمیت  اپنی سالانہ حصولیابی کا کم از کم 25 فیصد  بہت چھوٹی  اور چھوٹی صنعتوں  (ایم ایس ایز)  سے  حاصل کریں۔

مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں اور  سرکاری محکموں کے ذریعے کی جانے والی  حصولیابی  کی نگر انی کے لئے  ایم ایس ایم ای کی وزارت نے  ’’ ایم ایس ایم ای  سمبندھ پورٹل‘‘  شروع کیا ہے۔

 سمبندھ پورٹل پر  سال 18-2017 سے  20-2019   تک (27.11.2019 تک)  مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں کے ذریعے  ایم ایس ایز  سے اشیاء اور خدمات کی  سالانہ حصولیابی کی تفصیل درج ذیل ہے:

سال

مجموعی حصولیابی (روپے کروڑ میں)

ایم ایس ایز سے حصولیابی (روپے کروڑ میں)

ایم ایس ایز سے حصولیابی کا فیصد

استفادہ کنندہ ایم ایس ایز کی تعداد

2017-18

114042.05

26357.46

23.11

89631

2018-19

153309.17

40434.08

26.31

127705

2019-20

 تک)27.11.2019)

61194.07

17720.27

28.96

65920

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5489



(Release ID: 1594509) Visitor Counter : 106


Read this release in: English