نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھلاڑیوں کے لئے رہائشی کوچنگ پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 DEC 2019 1:03PM by PIB Delhi
نئیدہلی یکمدسمبر۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مندرجہ اطلاع فراہم کی ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کو د کی وزارت 8سے 25سال کی عمر کے گروپ میں شامل شناخت شدہ لائق کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس وقت وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت 14669 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ان میں سے 8701 کھلاڑی کل وقتی رہائشی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے ضابطوں کے تحت زیر تربیت کھلاڑیوں کو کوچنگ ، کھیل کود کے سامان ، بورڈنگ ، لاجنگ ، اسپورٹ کٹس ، مقابلے میں شامل ہونے کے مواقع ،تعلیمی اخراجات ، میڈیکل / انشورنس اور وظیفوں کی شکل میں امداد فراہم کی جاتی ہے۔
تربیتی مراکز اور اکاڈمیوں میں کوچنگ چلانا ایک مستقل سرگرمی ہے۔اس وقت شمال مشرقی خطے کے 32 مرکزوں میں 2179 کھلاڑیوں کو جن میں 1432 لڑکے اور 747 لڑکیاں ہیں ،تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔مختلف اسکیموں کے تحت باضابطہ تربیت کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے اہلیت کی تفصیلات عام ہیں اور مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں:
https://sportsauthorityofindia.nic.in and https://kheloindia.gov.in .
زیر تربیت رہائشی کھلاڑیوں کو ماہر کوچوں کی نگرانی میں صبح اور شام کے وقت کھیلوں کی باضابطہ کوچنگ /تربیت فراہم کی جاتی ہے۔زیرتربیت کھلاڑیوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی بھی جاتی ہے کہ وہ قریبی اسکولوں ، کالجوں یا تعلیم کے فاصلاتی پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھیں ۔اسکولوں یا کالجوں کے انتخاب کا معاملہ کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
رہائشی ،تربیتی سہولتوں میں کھلاڑیوں کی تعداد کا انحصار منتخبہ امکانی کھلاڑیو ں کی لیاقت اور ان کے انتخاب پر ہوتا ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے لائق امکانی کھلاڑیوں کی تلاش اور ترقی کے پروگرام کے تحت تمام منتخبہ کھلاڑیوں نے رہائشی تربیت کے لئے یا اس کے برعکس اپنی پسند کا استعمال کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-5485
(ریلیز آئی ڈی: 1594463)
وزیٹر کاؤنٹر : 96