سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

نائب صدر جمہوریہ ہند 03 دسمبر کو معذوری کے شکار افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر


معذور افراد کو با اختیار بنانے کے ضمن میں کئے گئے  غیر معمولی کام کے لئے قومی ایوارڈ پیش کریں گے

Posted On: 01 DEC 2019 4:03PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  02 دسمبر / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو 03 دسمبر، 2019 کو وگیان بھون، نئی دلّی میں سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے  معذور ی کے شکار افراد کے محکمے کی جانب سے ”معذور افراد کے بین الاقوامی دن“ کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ معذوری کے شکار افراد کو با اختیار بنانے کے ضمن میں کئے گئے غیر معمولی کام کے اعتراف کے طور پر افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاستوں / اضلاع کو قومی ایوارڈ پیش کریں گے۔ سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے وزراء مملکت جناب کرشن پال گرجر، جناب رام داس اٹھاولے اور جناب رتن لال کٹاریہ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

            معذوری کے شکار افراد کے عالمی دن یعنی 03 دسمبر کو سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کا محکمہ معذوری کے شکار افراد کو با اختیار بنانے کے ضمن میں کئے گئے غیر معمولی کار کردگی کے اعتراف کے طور پر افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاستوں / اضلاع کو ہر سال قومی ایوارڈ پیش کرتا ہے۔

            معذوری کے شکار افراد کو با اختیار بنانے کے لئے قومی ایوارڈ برائے سال  2019، 14 زمروں میں دیا جا رہا ہے۔

i           بہترین ملازم / معذوری کے شکار خود روزگار فرد ;

ii          بہترین آجر اور پلیسمنٹ افسر اور / یا ایجنسیاں ;

iii         معذوری کے شکار افراد کو با اختیار بنانے کے ضمن میں کام کرنے والے بہترین فرد اور ادارہ ;

iv         رول ماڈل

vi         معذوری کے شکار افراد کے لئے ساز گار ماحول تیار کرنے میں غیر معمولی کار کرد گی ;

vii        باز آباد کاری خدمات مہیا کرانے والا بہترین ضلع ;

viii       نیشنل ہینڈی کیپڈ فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ایف ڈی سی) کے بہترین ریاستی چینل ایجنسی

ix         معذوری کے شکار بالغ فرد کی غیر معمولی تخلیق  ;

x          معذوری کے شکار بچے کی غیر معمولی تخلیق  ;

xi         بہترین بریل پرنٹنگ پریس  ;

xii        بہترین قابل رسائی ویب سائٹ  ;

xiii       (i)معذوری کے شکار افراد کو با اختیار بنانے کو فروغ دینے اور (ii) قابل رسائی انڈیا مہم پر عمل در آمد کرنے والی بہترین ریاست  ;

xiv       معذوری کا شکار بہترین کھلاڑی۔

            2017 تک ایوارڈ اسکیم نیشنل ایوارڈس رولز، 2013 کے تحت چلائی جاتی تھی، جس میں معذوری کے شکار افراد ایکٹ 1995 کے تحت 7 زمروں کو ایوارڈ عطا کئے جاتے تھے۔ تا ہم 19 اپریل، 2017 سے معذور ی کے شکار افراد کے حقوق ایکٹ، 2016 پر عمل در آمد کے بعد نئے قانون کے تحت معذوری کے شکار افراد کے زمروں کی تعداد کو 7 سے بڑ کا کر 21 کر دیا گیا ہے۔ معذور افراد سے متعلق یہ تمام 21 زمرے 02 اگست، 2018 کو نوٹی فائی کئے گئے گزٹ میں قومی ایوارڈ رہنما خطوط میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.5483



(Release ID: 1594461) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Bengali