وزارت دفاع

فوجی مشق مترا شکتی –VII 2019:

Posted On: 01 DEC 2019 7:36PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  یکم دسمبر۔فوجی مشق متراشکتی -2019 کی ساتویں کڑی ،جس کا مقصد اقوام متحدہ کی قیام امن فوج  کے ایک حصے کے طور پر متعین کی جانے والی  بھارت اور سری لنکا کی فوجوں کے درمیان مل کر کام کرنے  اور کارروائی کرنے کی صلاحیت میںاضافہ کرنا ہے،یکم دسمبر کو  اوندھ  ملٹری اسٹیشن  ،  پونے میں شروع ہوئی ۔

          اس مشق کا مقصد  بھارت اورسری لنکا کی فوجوں کے درمیان  مثبت تعلقات  کو تعمیر کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے ۔یہ کام اقوام متحدہ کی  ہدایت کے تحت شہری  اور دیہی دونوں  طرح کے ماحول میں  شورش پسندی کے مقابلے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے مقابلے کے لئے  ذیلی یونٹ کی سطح  پر تربیت پر توجہ مرکوز کرکے کیا جائے گا۔یہ مشترکہ فوجی مشق  فوجی  تعاون اورفوجی کام کاج کے شعبے میں  بھاری –سری لنکا تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔یہ فوجی مشق  مل کر کام کرنے اور کارروائی کرنے کی تیاری کو مستحکم بنانے کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔

           مشترکہ فوجی مشق کا مقصد عملی  اور جامع  بات چیت نیز  ترکیبوں  والی کارروائیوں  کے ذریعہ  اقوام متحدہ کی قیام امن کارروائیوں کی   موجودہ جدیدکاری کو اپنانا ہے ۔مشترکہ فوجی مشق میں بنیادی توجہ میدان میں  مشترکہ تربیت  ،  ڈرل اور طریقہ کار پر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ   ایک ساتھ  کام کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

          اقوام متحدہ کے  ممبر ملکوں کی حیثیت سے مشق میں شرکت کرنے والے ممالک  مشترکہ کارروائیوں   اور اضافہ شدہ  فوجی نیز سفارتی  رابطوں کے ذریعہ   کافی فائدہ اٹھاسکیں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012FN6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021SBT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P4RC.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5480


(Release ID: 1594451)
Read this release in: English , Hindi