وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی کے  وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے میکسیکو کے شہر گواڈلہارا کے  بین الاقوامی کتاب میلے میں بھارتی پویلین کا  افتتاح کیا


کتاب میلے میں ’مہمان خصوصی ‘ کی حیثیت سے شرکت کرنے والا بھارت ،ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے

مہاتما گاندھی کا فلسفہ ’ ہماری زندگی کو کھلی  کتاب ہونا چاہئے‘  بھارتی پویلین کا موضوع ہے

Posted On: 01 DEC 2019 8:12PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  یکم دسمبر۔انسانی وسائلی کی ترقی (ایچ آر ڈی ) کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے  میکسیکو کے شہر گواڈ لہارا  کے بین الاقوامی کتاب میلے میں  بھارتی پویلین کا افتتاح کیا ۔اس  کتاب میلے میں بھارت ’مہمان خصوصی ملک ‘  کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک ہے۔ یہ کتاب میلہ  جو اسپینش زبان میں  ’ فیریا انٹرنیکشنل  ڈیل لبرو  ڈا گواڈ لہارا  ‘ کہلاتا ہے ۔ ان ملکوں میں سب سے بڑا کتاب میلہ ہوتا ہے ، جہاں اسپینش زبان بولی جاتی ہے ۔ جناب سنجے دھوترے نے کل  افتتاحی تقریب میں  اپنا افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ نیشنل  بک ٹرسٹ  (این بی ٹی ) جو بھارت سرکار کی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے تحت  ایک خود مختار ادارہ ہے ۔اس کتاب میلے میں  ایک نوڈ ل ایجنسی کے طور پر شرکت کررہا ہے ۔

          جناب دھوترے نے افتتاحی تقریب میں  اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت اور میکسیکو کے درمیان   گہرے تعلیمی سلسلے کو  اجاگر کیا  اور افسانوی حیثیت کے حامل میکسیکو کے شاعر نوبیل انعام یافتہ اوکتاویو  پاز کے بھارت کے 1952 میں  بھارت کے پہلے دورے کا ذکرکیا ۔ انہوں نے کہا :’’  پاز نے بھارت کی ثقافت اور ورثے میں  گہری دلچسپی  کا اظہار کیا اور برنداون   ، شیو پاروتی اور امیر خسرو کے بارے میں نظمیں لکھیں۔‘‘جناب دھوترے نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور میکسیکو عالمی نقشے پر مختلف سمتوں  میں واقع ہیں  اور ایک دوسرے سے ہزاروں  میل دور ہیں ، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان عوام ،حیاتیاتی تنوع ، خاندان اور ثقافتی اقدار ، یہاں تک ماحولیاتی حالات میں بھی بہت زیادہ یکسانیت پائی جاتی ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ دونوں ملک قدیم تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان دونوں  ہی ملکوں  نے نوآبادیاتی  نظام سے آزادی حاصل کرنے میں مسلسل جدوجہد کی ہے ۔

          بابائے قوم  مہاتما گاندھی  کے 150 ویں  یوم پیدائش  کی تقریب کا ذکرکرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا فلسفہ ’’ہماری زندگی کو کھلی کتاب ہونا چاہئے ‘‘ میلے میں  بھارتی پویلین کا موضوع ہے کیونکہ یہ اور باتوں  کے علاوہ  رابطے  اور مواصلات  کی صورتحال کی نمائندگی کرتا ہے۔ان  رابطوں اور مواصلات کا موقع  اس طرح کے کتاب میلوں کے  پلیٹ فارموں کے ذریعہ فراہم  ہوتا ہے ۔

          جناب دھوترے نے  امیدظاہر کی کہ یہ کتاب میلہ دونوں  ملکوں کے درمیان تعلیمی ،علمی اور کلچرل تبادلوں  میں  تیزی لانے کے ایک  پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور دونوں ملکوں کے عظیم ادبی فن پاروں  کا بھارتی اوراسپینش زبانوں  میں ترجمہ  کیا  جائے گا۔انہوں  نے  اس کتاب میلے میں  ساری  دنیا سے جمع ہونے والے ناشروںکو دعوت دی کہ وہ جنوری 2020  کے دوران این بی ٹی کی طرف  سے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے عالمی کتاب میلے میں  شرکت کریں ۔

         

یہ گواڈ لہارا   بین الاقوامی کتاب میلہ  ، کتاب میلے کی 33ویں  کڑی ہے اور اس کا سلسلہ  8دسمبر 2019 تک جاری رہے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5479



(Release ID: 1594450) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi