کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے پہلی بار قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2020 کے لیے درخواست طلب کیے

Posted On: 30 NOV 2019 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 ؍ نومبر           صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے پہلی بار قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ ان امتیازی اسٹارٹ اپ  اور ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے والوں  کی خدمات کی شناخت کرکے ایوارڈ دینا چاہتا ہے جو روزگار اور سرمایہ پیدا کرنے  کی اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ ساتھ  اختراعی پیداوار یا حل اور قابل پیمانہ  سماجی اثر انگیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایوارڈ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے   صنعت وتجارت اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کامیابی کا پیمانہ سرمایہ کاروں کے لیے محض مالی فائدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ سماج کی بہبود میں ان کی خدمات بھی ہیں۔

ایوارڈ کے لیے 31 دسمبر 2019 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

یہ ایوارڈ مختلف زمروں میں ان عام اسٹارٹ اپ کی پہچان کرے گا جو درحقیقت مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل پیش کر رہے ہیں،  اختراعی ٹیکنالوجی، پیداوار اور حل کے فروغ کے لیے کام  کر رہے ہیں۔ پائیدار ،معیاری ، مستحکم اور ذمے دارانہ تجارت کو فروغ دے رہے ہیں اور ترقیاتی فوائد کے حصول میں معاونت کر رہے ہیں۔

اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے اہم تعمیراتی بلاک کی شکل میں غیر معمولی انکیو بیٹرس اور ایکسلیریٹر کو بھی قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ  سے نوازا جائیگا۔

اسٹارٹ اپ کے لیے 35 شعبوں میں ایوارڈ دیئے جائیں گے، جنھیں زراعت، تعلیم، اختراعی ٹیکنالوجی، توانائی، مالیات، خوراک، صحت، صنعت 4.0، خلاء، سلامتی، سیاحت اور شہری خدمات جیسے 12 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  دیہی علاقوں اور کاروباری خواتین پر اثر انداز ہونے والے تعلیمی ادارے کو اسٹارٹ اپس کے لیے تین خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

ہر زمرے میں کامیاب ہونے والے اسٹارٹ اپ کو 5 لاکھ  روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ کامیاب ہونے والے اور 4 رنر اپ کو ممکنہ پائلٹ پروجیکٹ اور  ورک آرڈرس کے لیے متعلقہ عوامی اتھارٹی اور کارپوریٹر وں کے سامنے اپنے حل پیش کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انھیں مختلف قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپ پروگراموں میں شرکت کے لیے بھی ترجیح دی جائے گی۔

ایک کامیاب انکیوبیٹر اور ایک کامیاب ایکسلیریٹر کو بھی 15-15 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U. No. 5471



(Release ID: 1594388) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil