ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت نے امکانی سرمایہ کاروں کے لئے جنرل پرپز ویگن انوسٹمنٹ اسکیم (جی پی ڈبلیو آئی ایس) کو مزید آسان بنادیا ہے

Posted On: 29 NOV 2019 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍نومبر،ریلوے کی وزارت نےامکانیسرمایہکاروںکےلئےجنرلپرپزویگنانوسٹمنٹاسکیم (جیپیڈبلیوآئیایس) کومزیدآسانبنادیاہے۔ یہ کام سرمایہ کاروں اور  اس کا آخر تک فائدہ اٹھانے والوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  اس میں مندرجہ ذیل ترمیمات بھی شامل کی جائیں گی۔

  • آخر میں استعمال کرنےو الے (جن میں لاجسٹک سروس فراہم کرنے والے شامل نہیں ہیں) کو بھی  یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ  اپنے ریکوں میں  اگر وہ خالی ہوں تو  تیسرے فریق  کا مال لاد سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف یہ  کہ جی پی ڈبلیو آئی ایس ریکوں کے  خالی جانے کی روک تھام ہوسکے گی بلکہ  مال برداری میں  ربیٹ کی شکل میں  سرمایہ کاروں کو فاضل رقم بھی حاصل ہوسکے گی۔
  • جنرل پرپز ویگنس میں ڈیزائن لون چارجز 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔ اس سے ویگنوں کی حصولی کے لئے مطلوب بنیادی سرمایہ کاری میں کافی کمی  ہوسکے گی۔

ریلوے کے مال برداری کے ویگنوں کو استعمال کرنے والوں (سرکاری ملکیت والے اداروں، صنعتوں اور دیگر  ساجھیداروں)  کا طویل مدت سے یہ مطالبہ تھا کہ جنرل پرپز  ویگنس ( جی پی ڈبلیو)  کی بہتر  اور بروقت  فراہمی  کی جائے، اس لئے ریلوے کی وزارت نے  اپریل 2018 میں  یہ فیصلہ کیا کہ جنرل پرپز ویگن میں سرمایہ کاری کے لئے ایک اسکیم  متعارف کرائی جائے۔

اس اسکیم کی  شروعات کے بعد سے  163 ریکوں کے لئے  منظوری دی جاچکی ہے اور 20 ریک  کام میں پہلے ہی شامل کئے جاچکے ہیں۔ اس نرمی کے نتیجے میں  امید ہے کہ یہ اسکیم  امکانی سرمایہ کاروں  کے لئے مزید پرکشش ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ج- ق ر)

U-5461


(Release ID: 1594295) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi