نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

صنفی تفریق کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے:نائب صدر جمہوریہ


خواتین کی حفاظت، سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کی اپیل

ہندوستانی خواتین پریس کور کی سلور جبلی تقریبات سے خطاب

میڈیا کو رپورٹنگ میں مقصدیت، انصاف اور درستگی کو برقرار رکھنا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ

دیہی ہندوستان پر توجہ مرکوز کرنے کی میڈیا سے اپیل

Posted On: 28 NOV 2019 8:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍نومبر

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج صنفی تفریق کو ختم کرنے اور خواتین کی حفاظت، سلامتی اور ان کے وقار کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔

ہندوستانی خواتین پریس کور کی سلور جبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ حکومتوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے ترقیاتی عمل میں خواتین کو مساوی شراکت دار بنانے کو یقینی بنائیں۔

میڈیا شعبے میں صنف اور تنخواہوں میں فرق سے متعلق مختلف رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے پریس کونسل آف انڈیا، آئی ڈبلیو پی سی اور نیشنل براڈ کاسٹرس ایسوسی ایشن جیسی نیوز تنظیموں اور اداروں کی مشترکہ کوششوں  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ساتھ مل کر کام کریں اور صحافتی پیشے میں صنف پر مبنی تفاوت سے نمٹنے کے لئے کوئی حل تلاش کریں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ فرضی یا چھیڑ چھاڑ کی جانے والی کہانیوں کے خطرے جو کہ نیوز، انٹرنیٹ اور میسیجنگ سروسز کے ذریعہ عوام تک پہنچتے ہیں ، اس کے نتیجے میں اکثر وبیشتر انتشار، کنفیوزن اور پریشانی پیدا ہوتی ہے، جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ میڈیا کو نہ صرف یہ کہ درست معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے، بلکہ لوگوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا بھی میڈیا کا فرض ہے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خیالات کے ساتھ خبروں کو رنگین نہ بنائیں اور گیٹ کیپر کا رول سنبھالے بغیر ناظرین اور قارئین کو معلومات فراہم کرنے میں مقصدیت، انصاف اور درستگی کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے پریس کونسل آف انڈیا اور این بی اے کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا کہ وہ فرضی خبروں، پروپیگنڈہ اور پیڈ نیوز کی لعنت کو روکنے کے لئے ایک طریقہ کار تشکیل دیں۔

صحافیوں کو تبدیلی کے لئے وسیلہ اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے میڈیا کو آلہ کار سے تعبیر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ کے پیشہ وروں کو اپنی مشاہدات، تجاویز اور تحریروں کے ذریعہ جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے علاقائی اور مقامی میڈیا تنظیموں سے کہا کہ وہ خبروں کے ساتھ خصوصی پروگراموں کے ذریعہ ہندوستانی زبانوں، ثقافت اور مختلف ریاستوں اور علاقوں کی روایات کو فروغ دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذرائع ابلاغ کو کسانوں، خواتین، نوجوانوں، کاروباری افراد اور دیہی ہندوستان سے متعلق امور پر خصوصی زور دینا چاہئے۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے ہندوستانی خواتین پریس کور کے سوینیئر کا بھی اجرا کیا۔

ہندوستانی خواتین پریس کور کی صدر محترمہ جیوتی ملہوترہ، ہندوستانی خواتین پریس کور کی جنرل سکریٹری محترمہ ونیتا پانڈے اور متعدد  تنظیموں کے نامور صحافی اس پروگرام میں موجود تھے۔

**************

 ( م ن ۔ن ا ع ر  (

 U. No.4542

 

 



(Release ID: 1594161) Visitor Counter : 63


Read this release in: Hindi , English , Bengali