ایٹمی توانائی کا محکمہ

ہندوستان کے نیوکلیائی پاور پلانٹس پر سائبر حملے

प्रविष्टि तिथि: 28 NOV 2019 4:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍نومبر،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ  سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  حال ہی میں  کڈن کولم نیوکلیائی پاور پلانٹ( کے کے این پی پی)  کے  انتظامی نیٹ ورک پر  ایک  مال ویئر انفیکشن کی  نشان دہی کی گئی تھی ، جو  روز مرہ کی انتظامی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ متاثرہ نظام  میں  انتظامی کام کاج  سے متعلق  ڈاٹا  شامل ہے۔ یہ پلانٹ کنٹرول اور انسٹرو منٹیشن سسٹم  کو  انٹرا نیٹ ، انٹرنیٹ  اور ایڈمنسٹریٹو سسٹم  جسے  کسی بیرونی  نیٹ ورک سے نہیں جوڑا گیا ہے۔ پلانٹ سسٹم   جو  الگ تھلگ ہیں اور اس  ایڈمنسٹریٹو نیٹ ورک سے  قابل رسائی نہیں ہے ، متاثر نہیں ہوئے۔

ایڈمنسٹریٹو (انتظامی) نیٹ ورکس میں   انفارمیشن سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے  مختلف اقدامات  کئے گئے ہیں، جن میں  انٹرنیٹ اور  ایڈمنسٹریٹو انٹرانیٹ  کنکٹی ویٹی کی  ہارڈنگ ہٹائے جانے والے  میڈیا پر  پابندی  ویب سائٹس اور  آئی پی ایس کی پلاکنگ  وغیرہ  شامل ہیں،  جن کی  کینہ پرور سرگرمی کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔

ایٹمی توانائی کے محکمے کے کمپیوٹر اور  انفورمیشن سکیورٹی  ایڈوائزری گروپ نے  فوری اور  قلیل مدتی نفاذ کے لئے کچھ  اقدامات کی  سفارش کی ہے۔ سائبر سکیورٹی  کے اخراجات  مستقل ریو ینیو  خرچ  کا ایک حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-5435


(रिलीज़ आईडी: 1594069) आगंतुक पटल : 112
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil