خلا ء کا محکمہ

اسرو کی بھیل کو اسپیس گریڈ لی-آئیون سیل ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی تجویز

Posted On: 28 NOV 2019 3:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍نومبر،ایٹمی توانائی اور خلاء،   عوامی شکایات ، عملے اور پنشن  کے علاوہ  ،وزیر اعظم کے دفتر  اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ  چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  اسرو نے  اسپیس گریڈ لی – آئیون سیل تیار کرنے کے لئے  اپنی  ملک کی صلاحیت  پر مبنی ٹیکنالوجی بھیل کو منتقل کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ  2018 میں بھیل نے  لی - آئیون سیل پروڈکشن  ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لئے اسرو کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی  کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ اس پروڈکشن سہولت  کا مقصد  اسرو اور  دیگر کلیدی سیکٹروں کے لئے لی – آئیون سیل  کی  ضرورتوں کو پورا کرنا  ہے۔ البتہ  بھیل  بھی  اسپیس  گریڈ سیل  میں  کچھ  مناسب  ترمیم کرکے  دیگر قومی  اور کمرشیل ایپلی  کشنز  کو پورا کرنے کے لئے لی – آئیون سیل  فروخت کرنے  کے ساتھ ساتھ  انہیں تیار بھی کرسکتا ہے۔ جس سے لاگت میں کمی  میں مدد مل سکتی ہے۔

بھیل  کرناٹک میں بینگلور کے نزدیک  لی – آئیون  پروڈکشن سہولت قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے۔ اس سہولت کو قائم کرنے کے لئے ملکی اور  در آمد شدہ مختلف آلات  حاصل کئے جارہے ہیں اور ان سے کام لیا جارہا ہے۔ اسرو کی تنصیبات میں بھیل کے عملے کے لئے  پیداوار کی مختلف سرگرمیوں میں تربیت  کے ساتھ ساتھ  پروڈکشن پلان قائم کرنے کے لئے تمام تکنیکی  ڈاکومنٹیشن  پہلے  ہی فراہم کردئے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سمجھوتے کے مطابق بھیل نے  اسپیس – گریڈ لی – آئیون سیل مینوفیکچر کئے ہیں ، جس کا مقصد  قومی ضرورتوں کو پور ا کرنا ہے۔ البتہ  بھیل  اسرو سے  پیشگی  تحریری منظوری حاصل کرنے کے بعد  ہندوستان سے باہر  پارٹیوں  (فریقوں) کو اسپیس گریڈ   لی – آئیون  سیل فروخت بھی کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-5429


(Release ID: 1594066)
Read this release in: English , Bengali