بھارتی چناؤ کمیشن

جھارکھنڈ کی  قانون ساز اسمبلی کے  2019 کے عام انتخابات –ایگزٹ پول پر پابندی

Posted On: 28 NOV 2019 10:44AM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔28؍نومبر۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے  عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 126 اے  کی ذیلی دفعہ (1)کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  30نومبر 2019 (ہفتہ)  کو صبح 7.00 بجے سے 20 دسمبر 2019 (جمعہ) شام 5.30 منٹ تک اپنے نوٹیفکیشن میں ایسی مدت  قرار دے دیا ہے جس کے دوران کوئی  ایگزٹ پول کرانا یا پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی دیگر طریقے سے ، ا س کے نتائج کی اشاعت یا انہیں منظر عام پر لانا  ، جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی  کے 2019 کے  لیے جاری عام انتخابات میں  منع ہے۔

مزید یہ کہ عوامی نمائندگی قانون  1951 کی دفعہ 126(1)(B)کے تحت  کسی  الیکٹرانک میڈیا میں  چناؤ کے بعد کے  کسی جائزے یا کسی اور  سروے کے نتائج سمیت  کسی بھی انتخابی نتیجے کو  ظاہر کرنا، 48 گھنٹے کی  اس مدت کے دوران ممنوعہ ہے جو متعلقہ پولنگ علاقوں میں  مذکورہ انتخابات کے ہر مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے عمل کے ساتھ ساتھ ختم ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5414



(Release ID: 1593944) Visitor Counter : 73


Read this release in: Hindi , English