عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک پال کے چیئرمین جسٹس پناکی چندر گھوش کے ہاتھوں لوک پال کے لوگو کااجراء عمل میں آیا
لوک پال کے نصب العین“मा गृधः कस्यस्विद्धनम्” کو بھی اپنایا گیا
Posted On:
26 NOV 2019 2:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26/ نومبر۔لوک پال کے چیئرمین جناب جسٹس پناکی چندر گھوش نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں لوک پال کے لوگو کا اجراء کیا۔ اس موقع پر لوک پال کے اراکین جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے( جوڈیشیل رکن)، جسٹس پردیپ کمار موہنتی(جوڈیشیل رکن)، جسٹس اجے کمار ترپاٹھی( جوڈیشیل رکن) ، جناب دنیش کمارجین( غیر جوڈیشیل رکن)، محترمہ ارچنا راما سندرم( غیر جوڈیشیل رکن) جناب مہندر سنگھ ( غیر جوڈیشیل رکن)، ڈاکٹر اندر جیت پرساد گوتم( غیر جوڈیشیل رکن)، لوک پال کے سکریٹری جناب بی کے اگروال، مائی جی او وی پورٹل کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ اور لوک پال کے جوائنٹ سکریٹری جناب دلیپ کمار موجود تھے۔ لوک پال کے نصب العین “मा गृधः कस्यस्विद्धनम्”کو بھی آج اپنایا گیا۔
لوک پال کے لوگو اور نصب العین / نعرہ کی حیثیت سے لوگو اور نصب العین/ نعرہ کے انتخاب کے لئے مائی جی او وی پورٹل کی ویب سائٹ mygov.in پر اور اس کے علاوہ لوک پال رجسٹری میل کے ذریعہ ایک کھلے مسابقے کااہتمام کیاگیاتھا۔اس کے مطابق 13 جون2019 کی تاریخ کو رات 11.00 بج کر 45 منٹ تک عوام کو( انفرادی سطح پر/ تنظیموں کی سطح پر) اپنا اپنا لوگو بھیجنے کے لئے کہا گیا تھا۔
مائی جی او وی پورٹل کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں سے مختلف عمر کے گروپ کے لوگوں کی جانب سے لوک پال کے لوگو کے لئے کل 2236 اندراجات، جبکہ لوک پال کے نصب العین/ نعرہ کے لئے کل 4705 اندراجات موصول ہوئے۔ انتخاب کے لئے تین مرحلے کو اپنانے کے بعد پریاگ راج، اترپردیش کے رہنے والے جناب پرشانت مشرا کے لوگو ڈیزائن کو لوک پال کے لوگو کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔
لوک پال کے لوگو کا لغوی معنی لوک یعنی عوام اور پال یعنی عوام کی دیکھ بھال کرنے والا ہے۔ یہ لوگو اشارہ دیتا ہے کہ کس طرح لوک پال قانون کے مطابق انصاف قائم کرکے ہندوستان کے عوام کی حفاظت اور دیکھ بھال کرتا ہے۔ لوگو میں لوک پال( ججوں کی بینج)، عوام(تین انسانی شکل)، نگرانی( آنکھ کی پتلی بناتا اشوک چکر)، قانون( نارنگی کے رنگ میں کتاب کی شکل) اور عدلیہ( خصوصی توازن قائم کرکے نیچے ترنگا کی شکل میں دو ہاتھ) کو دکھایا گیا ہے۔ لوگو کا رنگ ترنگا ہے جو لوک پال کے قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
تاہم لوک پال کے لئے مائی جی او وی پورٹل پر موصول ہوا کوئی بھی نصب العین/ نعرہ مناسب نہیں پایا گیا۔ بعد ازاں لوک پال نے 17 اکتوبر 2019 کو اپنے مکمل بینج کی میٹنگ میں کافی غوروخوض کے بعد لوک پال کے نصب العین/ نعرہ کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ معزز بینج نے اشا بواپنشد کے پہلے اشوک کا ایک حصہ لینے پر متفقہ طور پر رضا مندی ظاہر کی۔ بالآخر لوک پال کے دفتر کے لئے نصب العین/ نعرہ کاانتخاب عمل میں آیا، جو کہ درج ذیل ہے:
“मा गृधः कस्यस्विद्धनम्”
لوک پال کے اس نصب العین/ نعرہ کا ہندی زبان میں معنی‘‘ کسی کے دھن کالالچ مت کرو’’ ہے۔
*********
Ministry of Personnel, Public Grievances & Pensions
Chairman, Lokpal Shri Justice Pinaki Chandra Ghose launches logo of Lokpal
Motto of Lokpal “मा गृधः कस्यस्विद्धनम्” also adopted
U – 5376
(Release ID: 1593631)
Visitor Counter : 133