ریلوے کی وزارت

وائی فائی سے لیس 5400 اسٹیشن ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مراکز بنانے میں مدد

کریں گے:جناب پیوش گوئل کا ہندوستانی ریلوے کے پی ایس یو ریل ٹیل کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہارخیال

ریل ٹیل کو عظیم تر بلندیوں کا ہدف رکھنے اور کمپنی کو آنے والے برسوں میں 10 ہزارکروڑروپے کی کمپنی بنانے کی ضرورت :پیوش گوئل

Posted On: 26 NOV 2019 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،26 نومبر :ہندوستانی ریلویز کے پی ایس یو ریل ٹیل نے 25نومبر ،2019 کو نئی دہلی میں اپنا 20واں یوم تاسیس منایا ۔ ریلویز اور صنعت وتجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ریلو یز کے وزیرمملکت جناب سریش سی انگاڈی اس موقع پر مہمان اعزازی کے طورپرموجود تھے ۔ ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب ونود کماریادو اور ریلوے بورڈ سگنل و ٹیلی کام رکن جناب پردیپ کمار ، ریلوے بورڈ کے دیگراراکین اور ریلویز ، محکمہ مواصلات ، ریلوے پی ایس یو کے سینیئراہلکاراورٹیلی کام شعبے کے سینیئر اہلکاربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ریلویز اور صنعت وتجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنے شاندار سفرکے لئے ریل ٹیل کو مبارکباد دی۔ جناب گوئل نے کہاکہ ریل ٹیل صحیح معنو ں میں ایک ملینیل ( ہزار ے ) پی ایس یو ہے جس کی تاریخ اگرچہ مختصرہے لیکن اس کا طویل مستقبل آگے ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ریل ٹیل نے  5400سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں پروائی فائی  کی سہولت فراہم کرکے ملک کے ہرکونے کو وائی فائی سے جوڑنے میں قابل ذکرکارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔ چونکہ اب ریل ٹیل کے قیام کو ایک وقت گذرچکاہے لہذااسے عظیم تر بلندیوں کو سرکرنے اورآنے والے برسوں میں 10ہزارکروڑ روپے سے زیادہ کی کمپنی بننے کا ہدف رکھنے کی ضرورت ہے ۔

ریل ٹیل کے اسٹیشن وائی فائی پروجیکٹ کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ وائی فائی سے لیس 5400سے زیادہ اسٹیشن ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ( یکسرتبدیلی ) کے مراکز بنانے میں مدد کریں گے ۔ ہرماہ ڈیڑھ کروڑلوگ ریل ٹیل  وائی فائی کا استعمال کرتے ہیں ۔ جناب گوئل نے اپنے خوابوں کی تکمیل میں لوگوں کی مدد کرنے میں اسٹیشن وائی فائی سے جڑی کچھ دل کو چھولینے والی کہانیاں مشترک کیں ۔ جناب گوئل نے کیرلاکے ایک قلی کی کہانی مشترک کی جس  نے  اس  وائی فائی کی سہولت کا استعمال پڑھنے لکھنے کے کام میں کیااورکیرلاسروس کمیشن کے امتحان کامیابی حاصل کی ۔  ایسا ہی ایک کسان سونی ساہو ہے جوبلکہ اپنی پیداواریت کو بڑھانے کے لئے اسٹیشن پردستیاب وائی فائی کا زراعت کی نئی تکنیک سیکھنے کے لئے کررہاہے ۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ریلویز کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگاڈی نے کہاکہ ریل ٹیل نے 15کروڑرورپے کی ایک کمپنی کے طورپر شروعات کی تھی اوراب یہ ایک ہزارکروڑروپے سے زیادہ کی کمپنی ہے ۔ جناب انگاڈی نے اتنے مختصروقت میں 5400سے زیادہ اسٹیشنوں کو وائی فائی سے جوڑنے کے لئے ریل ٹیل کو مبارکباد دی ۔ جناب انگاڈی نے ریل ٹیل کے ، سی ایم ڈی کو یہ مشورہ بھی دیاکہ وہ دیہی آبادی کو وائی فائی کے دائرے میں لانے کے لئے بھارت نیٹ پروگرام کے تحت گرام پنچایتوں کو تیزی کے ساتھ جوڑنے کا کام کریں ۔

اپنی استقبالیہ تقریرمیں ریل ٹیل کے ، سی ایم ڈی جناب پنیت چاولہ نے گذشتہ برسوں میں ریل ٹیل کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ جناب چاولہ نے اس حقیقت پرزوردیاکہ بازارمیں سخت مسابقت کے باوجود ریل ٹیل مستقل منافع کمانے والی ، فائدہ دینے والی ، قرض سے آزاد ٹیلی کام پی ایس یو  میں سے ایک ہے ۔ گذشتہ مالی سال میں ریل ٹیل نے 1017کروڑروپے کا ٹرن اوور کیا جس میں آپریٹنگ مارجن 184کروڑروپے کا رہا۔

جناب چاولہ نے ریل ٹیل کے کچھ برسرعمل اور نئے پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا۔ ان میں اسٹیشن وائی فائی پروجیکٹ ، ریل وائر ساتھی ، این آئی سی  ، ای ۔آفس ، ویڈیو سرویلانس سسٹم ، موڈرن ٹرین کنٹرول سسٹم وغیرہ شامل ہیں ۔ جناب چاولہ نے یہ اعلان بھی کیاکہ ریل ٹیل نے ریل وائر ساتھی پروجیکٹ پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد شروع کردیاہے تاکہ امداد یافتہ انٹرنیٹ کے استعمال کے عمل کو آگے بڑھایاجائے اور ایسے دیہی صنعت کار تیارکئے جائیں  جو اسٹیشنوں پر ریل وائر ساتھی کیوسک پرافراد بہم پہنچاسکیں جو دیہ آبادی کو حکومت ہند کی متعدد  ای ۔ گورننس خدمات فراہم کراسکیں۔تجرباتی  طورپرایسے کیوسک 200اسٹیشنوں پرقائم کئے جائیں گے ۔

پروگرام کا اختتام انعامات پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب پر ہوا۔ اس تقریب میں ریل ٹیل کے غیرمعمولی حصولیابی کرنے والوں ( افراد اور ٹیم ) کونوازاگیا۔

***************

 ( م ن ۔  م م۔ ع آ)

U-5374


(Release ID: 1593578) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi