وزارت آیوش

آیوش کی وزارت روایتی دواؤں کیلئے معیاری اصلاحات اور دواؤں کے استعمال سے متعلق معیارات کی دستاویز تیار کرنے کیلئے ، عالمی صحت تنظیم کی میٹنگوں کی میزبانی کررہی ہے

Posted On: 25 NOV 2019 5:45PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔25؍نومبر۔آیوش کی وزارت نومبر کے آخری ہفتے  اور دسمبر 2019 کے پہلے ہفتے میں عالمی صحت تنظیم کی دو اہم میٹنگوں کی میزبانی کررہی ہے۔ ان میں سے ایک میٹنگ گجرات کے جام نگر شہر میں آیوروید (آئی پی جی ٹی اینڈ آر اے)  میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچنگ و تحقیق کے ادارے میں  اور   دوسری میٹنگ نئی دہلی کے یوگ اور نیچروپیتھی کے مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کی جائے گی۔

عالمی صحت تنظیم  کی ماہرین  کے صلاح ومشورے کی بین الاقوامی میٹنگ  (آئی ای سی ایم) کا انعقاد 26 سے 29 نومبر 2019 تک ہوگا جس میں آیوروید ، یونانی اور پنچ کرما کے (عالمی صحت تنظیم کے سبھی چھ خطوں کے ) 50 منتخبہ بین الاقوامی ماہرین نیز روایتی دواؤں کا استعمال کرنے والے معالج ، محققین، صحت سے متعلق  پالیسی ساز شخصیتیں، ضابطہ کار اور منتظمین  شرکت کریں گے۔

عالمی صحت تنظیم کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ (ایم جی ایم) جو 2 سے 4 دسمبر 2019 کو منعقد ہوگی اس میں (عالمی صحت تنظیم کے سبھی چھ خطوں کے ) روایتی  دواؤں کی  ادبی تحقیق کے منتخبہ 42 بین الاقوامی ماہرین اور دیگر متعلقہ  ماہرین تعلیم  جن میں  (سنسکرت ، عربی، فارسی ، اردو اور تمل) زبانوں کے  مختلف  ماہرین شرکت کریں گے۔ ان سبھی ماہرین کی  خصوصی معلومات  اور روایتی دواؤں سے متعلق  زبانوں اور مخطوطات  کے میدان میں کام کرنے  کی خصوصی معلومات  اور قابل غور تجربا ت کی بنیاد پر یہ میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔

عالمی صحت تنظیم  روایتی  اور تکنیکی  دواؤں (ٹی اینڈ سی ایم) کے معیار، حفاظت اور  ان کے مؤثر ہونے کو مستحکم بنانے کی  اپنی عالمی حکمت عملی  کے حصے کے طور پر آیوروید ، سدھا اور یونانی میں آیوروید، پنچ کرما و یونانی اور  اصطلاحات سے متعلق بین الاقوامی دستاویزات  کے طور طریقوں سے متعلق معیاری دستاویزات تیار کررہی ہے۔ان معیاری دستاویزا ت کی تیاری میں پروجیکٹ سے متعلق  اشتراک کا معاہدہ (پی سی اے) بھی شامل ہے، جس پر عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) اور  حکومت ہند کی  آیوش کی وزارت نے ٹی اینڈ سی ایم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی حکمت عملی کے تحت  روایتی اور تکمیلی دوا کے میدان میں تعاون کے بارے میں دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ 2014 سے 2023 تک کی مدت کیلئے ہے۔

دوا کے طریقہ استعمال کے بارے میں  معیارات سے متعلق  بین الاقوامی ماہرین کی مشاورتی میٹنگ (آئی ای سی ایم)  ، ورکنگ گروپ کی میٹنگ (ڈبلیو جی ایم)  کا تسلسل ہے جسے جے پور میں آیوروید کے قومی ادارے میں ستمبر 2018 کو اسی موضوع پر ڈبلیو ایچ او نے منعقد کیا تھا۔

توقع ہے کہ دواؤں کو استعمال کرنے کے  طریقوں کے  معیارات سے متعلق دستاویزات کی ، آیوروید اور یونانی کے معیاری طور طریقوں کیلئے بین الاقوامی معیارات کی حیثیت  ہوگی۔ ان سے آیوروید ، پنچ کرما اور یونانی کے طریقہ علاج کیلئے  محفوظ  ضرورتوں کا لائحہ عمل طے ہوگا اور اس سے دیگر تفصیلات اور طبی طور طریقوں میں حائل مشکلوں کو دور کرنے کیلئے آیوروید اور یونانی طریقہ علاج کیلئے ایک معیاری طریق کار فراہم ہوگا۔  یہ دستاویزات ضابطہ جاتی معیارات کو قائم کرنے یا مستحکم بنانے کے لئے  قومی اتھارٹیز کے لئے حوالے طور پر کام آئیں گے اور ان سے  آیوروید ، پنچ کرما اور یونانی کے طریقہ کار کی یقین دہانی ہوگی نیز مریضوں کی حفاظت کی یقین دہانی ہوگی۔

ڈبلیو ایچ او کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ (ڈبلیو جی ایم) کا مقصد آیوروید ، یونانی اور سدھا کی معیاری اصلاحات کی بنیاد پرتیار کی گئیں دستاویزات کے مسودے  کا جائزہ لینا، اس پر اظہار رائے اور نظرثانی کرنا ہے۔ یہ سارا کام 9 ماہرین  کا ایک چیدہ گروپ انجام دیگا۔ ڈبلیو جی ایم سے ہر ایک دستاویز کے ڈھانچے اور متن سے متعلق ایک بین الاقوامی اتفاق رائے  پر پہنچنے میں مدد ملے گی جس میں مواقع پر اتفاق رائے ، میٹنگوں پر اتفاق رائے اور ان طریقہ ہائے علاج میں استعمال کیے جانے والے الفاظ کی تعریف بیان کرنے میں مدد ملے گی۔

30 مختلف ملکوں (ڈبلیو ایچ او کے سبھی خطے) کے 93 بین الاقوامی ماہرین کو مدعو کیا جارہا ہے جن میں جاپان، نیوزیلینڈ ، ملیشیا، سنگاپور، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، بھارت، موریشش ، گھانا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ ، متحدہ عرب امارات، ایران، اٹلی، سوئٹزر لینڈ ، اسپین، جرمنی، لاتویہ، آسٹریا، ڈنمارک ، روس ، ہنگری، امریکہ، کینیڈا اور ارجنٹینا شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5364



(Release ID: 1593537) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi