وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے ویسٹر سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
آیوروید اور ہندوستانی روایتی ادویات کا ورثہ آسٹریلیا پہنچا
Posted On:
23 NOV 2019 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 نومبر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے نئی دہلی میں آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک عرضداشت پر دستخط کیا ہے۔ مفاہمتی عرضداشت آیوروید کے اصولوں کو جدید ادویات کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے تحقیق اور ترقیاتی رہنما خطوط میں تعاون کو فروغ دے گا۔
آسٹریلیا کی ویسٹر سڈنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر برنی گلوور اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا نساری نےآسٹریلیا حکومت کے وزیر تعلیم ڈان تہان کی زیر قیادت وفد کے دورے کے دوران 22 نومبر کو مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب وزارت آیوش میں منعقد ہوئی۔
اس عرضداشت پر اتفاق اور تبادلہ نئی دلی کے امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد ‘‘ہند-آسٹریلیا بین الاقوامی تعلیم وتحقیق ورکشاپ’’ کے موقع پر کیا گیا۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال اور آسٹریلیا کے وزیر تعلیم ڈان تہان کی موجودگی میں عرضداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہندوستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر محترمہ ہرندر سدھو بھی موجود تھیں۔
‘‘دونوں ادارے معیارات کو یقینی بنانے اور روایتی ادویات سے متعلق ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے نیز تعلیم، تحقیق اور روایتی ادویات کے تجربات میں تعاون کے لیے مخصوص شعبوں کی شناخت کرتے ہوئے تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے عہد بستہ ہیں۔ روایتی آیورویدک ادویات اورجدید ادویات کے روایتی تصورات کے امتزاج سے ایسے سائنسی مشاہدات کی تخلیق کی توقع کی جاتی ہے جو عالمی حفظان صحت میں مزید معاون ہوگا’’۔
ہندوستان، آسٹریلیا کی بین الاقوامی شراکت داری میں ایک ترجیحی ملک ہے۔ دستخط شدہ میمورنڈم، حفظان صحت کی صنعت کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل ہے۔ ٹیکنالوجی پر مبنی ادویات اور آیورویدک دواؤں کا امتزاج دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ صحت کا نظام خاص طور پر روایتی اور تکمیلی دواؤں کے محفوظ اور مؤثر امتزاج کے لیےموجودہ اہداف کے تئیں اہم ثابت ہوگا’’۔ آسٹریلیا کی ویسٹر سڈنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر برنی گلوور نے یہ باتیں کہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔اض۔ را ۔ 23 - 11 - 2019)
U. No. 5332
(Release ID: 1593276)
Visitor Counter : 132