ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل شعبے میں صلاحیت سازی

Posted On: 22 NOV 2019 1:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22؍نومبر:ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے میں صلاحیت سازی کے لیے ہنرمندی کے فروغ کی ایک نئی اسکیم بعنوان‘‘سامرتھ-اسکیم’’ کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت منظم شعبے میں کتائی اور بنائی کے علاوہ  ٹیکسٹائل شعبے کی مکمل ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں پین انڈیا بنیاد پر تین برسوں کے عرصے 18-2017 سے 20-2019 تک کے لئے 1300 کروڑ روپے کے آؤٹ  کے ساتھ ریاست تریپورہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 10 لاکھ افراد کو تربیت دی جائے گی۔ اس اسکیم کی اہم خصوصیات ضمیمہ-Iمیں دی گئی ہیں۔

ریاستی سرکاری ایجنسیوں جنہیں اب تک کے ہنر کا اہداف مختص کئے گئے ہیں اور انہوں نے 14 اگست 2019 کو منعقدہ ایک تقریب میں ‘‘سامرتھ’’ کے تحت تربیتی پروگرام کی انڈر ٹیکنگ کے لئے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے، سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-IIمیں دی گئی ہیں۔

وزارت نے 18 ریاستوں میں سرکاری ایجنسیوں کو منظم اور روایتی شعبوں میں اور ٹیکسٹائل وزارت کے روایتی شعبے کے ادارہ جاتی تنظیموں میں (سینٹرل سلک بورڈ، ڈیولپمنٹ کمشنر آف ہینڈی کرافٹس، ڈیولپمنٹ کمشنر آف ہینڈ لوم اور نیشنل جوٹ بورڈ)، اسکیم کے تحت تربیتی پروگرام کے آغاز کے لئے 4لاکھ سے زائد ہنراہداف مختص کئے ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ٹیکسٹائل صنعت ؍صنعتی ایسو سی ایشنز نے بھی پینل میں شمولیت کا عمل اور تربیتی ہدف مختص کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

‘‘سامرتھ’’اسکیم کے آغاز سے مختص شدہ رقم اور اس کے استعمال سے متعلق تفصیلات درج ذیل دی جارہی ہیں:

 

سال

مختص شدہ فنڈ (کروڑ روپے میں)

استعمال شدہ فنڈ (کروڑ روپے میں)

2017-18

100.00

100.00

2018-19

42.00

16.98

 (آج کی تاریخ تک)20-2019

100.50

17.39

کل

242.50

134.37

 

اس اسکیم کے تحت تربیتی پروگرام کے نفاذ کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کے لئے ویب پر مبنی ایک سینٹر لائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پر کام کیا جارہا ہے۔ تربیتی پروگرام کے تمام پہلو یعنی نفاذی حصے داروں کے پینل میں شمولیت کی تجویز، تربیتی مرکز کی تصدیق، تربیت حاصل کرنے والوں کا پلیس منٹ اور ٹریننگ اور نفاذی حصے داروں کے پے منٹ کو سامرتھ کے ایم آئی ایس ویب  بیسڈ سے ملایا جائے گا۔

ضمیمہ-I

سامرتھ اسکیم کی کلیدی خصوصیات

  1. اسکیم کے تحت عام ضابطے اور پیشکش کئے گئے کورس کا تجاویز تربیتی پروگرام کے ساتھ منسلک ہیں اور این ایس کیو ایف کے زیر تعمیل ہیں۔
  2. ویب بیسڈ ایم آئی ایس نفاذ اور نگرانی کی آسانی کے لئے بنایا گیا ہے۔
  3. ٹریننگ ہدف کو مختص کرنے سے پہلے تربیتی مرکز کی ذاتی یا جسمانی(فزیکل) تصدیق۔
  4. منظم شعبے میں تربیت مکمل ہونے کے تین ماہ کے اندر 70 فیصد پلیس منٹ لازمی۔
  5. تربیت سند یافتہ ٹرینر جس نے ٹریننگ آف ٹرینرس کورس(ٹی اوٹی)مکمل کرلیا ہو، کے ذریعے۔
  6. آدھا ر سے منسلک بایومیٹرک حاضری نظام(اے ای بی اے ایس)
  7. مکمل تربیتی پروگرام اورتجزیہ ؍جانچ کے عمل کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ۔
  8. پلیس منٹ کے بعد ٹریکنگ۔
  9. نگرانی اور نفاذ کو آسان بنانے کے لئے مختلف شراکت داروں کے لئے موبائل ایپ۔
  10. حاشیہ پر سماجی گروپ اور امیدافزاء اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔
  11. عوامی شکایات کے ازالے کے لئے میکنزم۔
  12. کام کے مکام پر خواتین کے جنسی استحصال (روک تھام، تحفظ اور ازالہ)ایکٹ، 2013 کے تحت اندرونی شکایات کمیٹی کا قیام۔

ضمیمہ-II

سامرتھ اسکیم کے تحت ریاستی سرکاری ایجنسیوں کی فہرست جنہیں تربیتی اہداف مختص کئے گئے اور ان کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔
 

نمبر شمار

نفاذ کرنے والی ایجنسی کا نام

ریاست

1

اروناچل پردیش ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس سوسائٹی لمٹیڈ

اروناچل پردیش

2

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی، کنّور

کیرالہ

3

ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف کامرس اینڈ انڈسٹری

میزورم

4

ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل

تمل ناڈو

5

تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسٹائل کمپلیکس کوآپریٹیو سوسائٹی

تلنگانہ

6

اترپردیش انڈسٹریل کو آپریٹیو ایسو سی ایشن لمٹیڈ

اترپردیش

7

کھادی گرام انڈسٹریز بورڈ(یوپی کے وی آئی بی)

اترپردیش

8

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ، کانپور

اترپردیش

9

اتراکھنڈ اسکل ڈیولپمنٹ سوسائٹی، دہرادون

اتراکھنڈ

10

ڈائریکٹر آف ہینڈ لوم اینڈ ٹیکسٹائل-آندھرا پردیش

آندھرا پردیش

11

آسام اسکل ڈیولپمنٹ مشن

آسام

12

ہینڈلوم ٹیکسٹائل اینڈ سیریکلچر ڈپارٹمنٹ

آسام

13

مدھیہ پردیش لگھو ادیوگ نگم

مدھیہ پردیش

14

ڈائریکٹوریٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ

تریپورہ

15

کرناٹک اسٹیٹ ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ

کرناٹک

16

ڈپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل، کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈ لومس اینڈ ٹیکسٹائل، گورنمنٹ آف منی پور

منی پور

17

ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس

ہریانہ

18

ڈائریکٹوریٹ آف سیریکلچر اینڈ ویونگ

میگھالیہ

19

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈلوم، سیریکلچر اینڈ ہینڈکرافٹ

جھارکھنڈ

20.

جموں و کشمیر انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ*

جموں و کشمیر

21.

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اُڈیشہ*

اُڈیشہ*

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*ایم او یو پر اب تک دستخط نہیں ہوئے۔

 

********

U: 5316


(Release ID: 1593171)
Read this release in: English