کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان فن لینڈ مشترکہ کمیشن کا 19 واں اجلاس اختتام پذیر

Posted On: 21 NOV 2019 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/ نومبر۔ہندوستان اور فن لینڈ کا مشترکہ کمیشن کا19 واں اجلاس نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے یہ اجلاس 20 اور 21 نومبر2019 کو ہوا تھا۔20 نومبر کو تکنیکی اجلاس ہوا تھا اور21 نومبر 2019 کو مشترکہ کمیشن کا  اجلاس ہواتھا۔ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی طرف سے کامرس کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ندھی منی ترپاٹھی نے کی تھی اور فن لینڈ کی طرف سے فن لینڈ کے خارجی امور کی وزارت ،  امریکہ اور ایشیا کے  محکمے کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ پریٹا اسنما نے کی تھی۔

مشترکہ کمیشن کے  اجلاس کاایجنڈا ڈبلیو ٹی او معاملات۔ انڈیا   ای یو ۔ بی ٹی آئی اے، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات، تجارتی روکاوٹ کے معاملات اور تجارت کو فروغ دینے کے اقدامات، بجلی  ، پیٹرولیم اور گیس ، نئی اور قابل تجدید توانائی، ماحولیات ، کلین ٹیک ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعات، تعلیم اور ہنر مندی کافروغ اور لیبر موبیلٹی، ڈیجیٹلائزیشن نیز آئی سی ٹی، ٹرانسپورٹیشن، ٹیکسٹائل سیکشن میں تعاون، ثقافتی تعاون اور سیاحتی تعاون وغیرہ شامل تھا۔

 دونوں فریقوں نے ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ایک فورم کے طور پر مشترکہ کمیشن کے سود مند رول کو دوہرایا۔ مشترکہ کمیشن کے بحث ومباحثوں میں دونوں ملکوں نے درمیان شراکت داری کے عزم کو دوہرایا تھا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنا تعاون کو جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ بنیاد کو مزید وسیع کیاجاسکے جس سے موجودہ شراکت داری کو  فروغ ملے گا اور مستقبل کے مواقع کے لئے گنجائش پیدا ہوگی۔

اس سال ہندوستان اور فن لینڈ کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہورہے ہیں۔ لہذا  ہندوستان اور فن لینڈ نے وسیع تر معاملوں پر تعاون کرنے کا عزم کیا ہے اور یورپی یونین کے   ممبر کی حیثیت سے فن لینڈ ایک متوازن  اور جامع تجارتی تعلقات کے لئے کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کا احترام کرتا ہے۔

 ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان 15-2014 میں 1.247 ارب امریکی ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی اور 17-2016 میں تجارت 1.284 ارب ڈالر ہوئی۔2016 میں فن لینڈ کی کمپنیوں نے اپریل 2000 سے جولائی 2017 کے درمیان 419 ملین امریکی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ہندوستان میں تقریباً 100 فن لینڈ کمپنیاں سرگرم ہیں اور تقریبا 30 ہندوستانی کمپنیاں سافٹ ویئر اور کنسلٹینسی سیکٹر میں فن لینڈ میں سرگرم ہیں۔

 ہندوستانی وفد کی قیادت  کامرس  اور صنعت کی ہندوستانی وزارت کے کامرس کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ندھی منی ترپاٹھی  نے کی۔یہ وفد صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے اور نئی اور قابل تجدید توانائی، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری، الیکٹرانک اور آئی ٹی، سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں، شہری ہوا بازی ، ٹیکسٹائل، ثقافت، سیاحت اور بجلی کے سینئر افسروں پر مشتمل تھا۔حکومت ہند کے مختلف محکموں کے نمائندے بھی اس وفد کا حصہ تھے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیم اور ٹیلی مواصلات کے نمائندوں نے بھی اس میں شرکت کی۔

دوسری جانب فن لینڈ کے وفد کی قیادت وہاں کی خارجی امور کی وزارت اور امریکہ اور ایشیا کے محکمے کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ پریٹا اسنما نے کی۔فن لینڈ کا وفد خارجی امور معیشت اور روزگار  اور تعلیم وثقافت کی وزارتوں کے نمائندوں اور نئی دہلی میں فن لینڈ کے سفارتخانوں کے  عہدےداروں کے علاوہ فن لینڈ چیمبرس آف کامرس اور کنفیڈریشن آف انڈسٹری کے نمائندوں پر مشتمل تھا۔

فن لینڈ نے 2021 میں ہیلسنکی میں مشترکہ کمیشن کے 20 ویں اجلاس کے لئے ہندوستان کو مدعو کیا ہے۔

*********

U –5282



(Release ID: 1592857) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi