بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ری سائکلنگ آف شپس بل 2019 کے نفاذ نیز بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحولیاتی طو رپر بہتر ری سائیکلنگ سے متعلق ہانگ کانگ بین الاقوامی اجلاس 2009 کی توثیق

Posted On: 20 NOV 2019 10:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ کابینہ کمیٹی نے ری سائکلنگ آف شپس بل 2019 کے نفاذ نیز بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحولیاتی طور پر بہتر ری سائیکلنگ سے متعلق ہانگ کانگ بین الاقوامی اجلاس 2009 کی توثیق کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

فوائد:

مجوزہ بل خطرناک مواد ، خواہ وہ بحری جہاز کی شکل میں ری سائکلنگ یا بغیر ری سائکلنگ کے کسی بھی صورت میں استعمال ہونے والے خطرناک مواد کے استعمال یا تنصیب کی روک تھام کرتا ہے اور انہیں ممنوعہ قرار دیتا ہے۔ نئے بحری جہازوں کے لئے خطرناک مواد کے استعمال پر ایسی رکاوٹ یا روک تھام فوری طور پرقانون کے بننے کے ساتھ ہی ہوگی، جبکہ دوسرے موجود جہازوں کے لئے اس قانون پر عمل درآمد کی مدت 5 سال کی ہوگی۔ خطرناک مواد کے استعمال یا روک تھام کا بل حکومت کی ملکیت والے جنگی بحری جہازوں یا غیر تجارتی بحری جہازوں کے لئے نافذ العمل نہیں ہوگا۔ ایسے جہازوں کی بحری جہاز کے استعمال میں آنے والے خطرناک موادکے فہرست کی تصدیق کی جائے گی۔

مذکورہ بل کے  تحت بحری جہازوں کی ری سائکلنگ کے لئے مجاز شدہ بحری جہازوں کی ری سائکلنگ کرنے والے اداروں میں بھی ایسے بحری جہازوں کی ری سائکلنگ ہوگی۔

مذکورہ بل میں یہ بھی گنجائش رکھی گئی ہے کہ ایسے بحری جہاز مخصوص ری سائکلنگ منصوبے کے مطابق ہی ری سائیکل کئے جائیں گے ۔ ہندوستان میں بحری جہازوں کی ری سائیکل کے لئے ہانگ کانگ بین الاقوامی کنوونشن (ایچ کے سی) کی قرار داد کے مطابق ری سائیکلنگ کی سند حاصل کرنی ہوگی۔

اہم خصوصیات:

حکومت ہند نے بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے لیے بعض بین الاقوامی معیارات وضع کرکے اور ایسے معیارات کے نفاذ کے لئے ایک آئینی طریقہ کار وضع کرکے ری سائیکلنگ آف شپس بل 2019 کے نام سے ایک بل نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحولیاتی طور پر بہتر ری سائیکلنگ کے ہانگ کانگ کے بین الاقوامی اجلاس کی قرار داد کو تسلیم کیا جائے۔

بحری جہازوں کے محفوظ اور ماحولیاتی طور پر بہتر ری سائیکلنگ سے متعلق ہانگ کانگ بین الاقوامی قرار داد 2009 جب نافذ العمل ہوگی تو اس کے التزامات پر ری سائیکلنگ آف شپس بل 2019 اور ان کے تحت وضع کئے گئے ضابطوں اور شرائط کے تحت عمل درآمد ہوگا۔

پس منظر:

بھارت بحری جہازوں کی عالمی سطح پر ری سائیکلنگ کی سہولت رکھنے والی صنعت میں سب سے بڑا ملک ہے، جس کا مارکیٹ میں کل حصہ 30 فیصد سے زائد ہے۔ سمندری ٹرانسپورٹ 2018 کے جائزے سے متعلق یو این سی ٹی اے ڈی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2017 میں 6323 ٹن تک بحری جہاز کو توڑا تھا، جو کہ پوری دنیا میں سب سے بڑا بحری جہاز کا کباڑ مانا جاتا ہے۔

شپ ری سائیکلنگ کی صنعت کثیر مزدوروں والاسیکٹر ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ماحولیات کے تحفظ کا مسئلہ بھی سب سے بڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ش س۔ ع ر۔

U-5276


(Release ID: 1592854) Visitor Counter : 85


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu