محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی کابینہ نے انڈسٹریل رلیشنز کوڈ بل 2019 کی منظوری دی
Posted On:
20 NOV 2019 10:36PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں انڈسٹریل رلیشنز کوڈ بل 2019 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فوائد:
ایک رکن کی جگہ دو رکنی ٹرایبونل کو قائم کرنے کا نظریہ کچھ معاملات میں اہم ہوگا، کیونکہ یہ معاملات کے تیز رفتار نمٹارے کے ایک رکنی ٹرایبونل کی بجائے مشترکہ طور پر فیصلہ لیا جائے گا۔
انڈسٹریل رلیشنز کوڈ بل کے موجودہ التزامات (ایکٹ کو واپس لینے سے متعلق وغیرہ)میں لچک پیدا کرنے کے لئے 100 ملازمین کی تعداد سے متعلق حکومت کی مناسب پیشگی منظوری کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے، لیکن نوٹیفکیشن کے ذریعہ ملازمین کی تعداد میں تبدیلی کی شق کا اضافہ کیاگیا۔
مجوزہ طریقے کے تحت کارکنوں کو قرض دینے کے لئے ازسر نو ہنرمندی فنڈ کو بروئے کار لیا جائے گا۔
مستقل روزگار کی وضاحت اور جس کے لئے کسی نوٹس پریڈ کی ضرورت نہیں ہوگی اور چھٹنی کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔
جرمانہ جیسے تنازعات کے حل کا اختیار سرکاری افسران کو دینے کے نتیجے میں ٹرائبونل پر پڑنے والا بوجھ کچھ کم ہوگا۔
پس منظر:
3مرکزی لیبر ایکٹس کو سامنے رکھ کراس کےمتعلقہ التزامات کو باہم ملانے، سہل کرنے اور ضابطہ بند کرنے کے بعد انڈسٹریل رلیشنز کے کوڈ کا مسودہ تیار کیاگیا ہے۔
i ٹریڈ یونین ایکٹ1926
ii انڈسٹریل امپلائمنٹ (اسٹینڈنگ آرڈر) ایکٹ 1946
iii انڈسٹریل ڈسپیوٹ ایکٹ 1947
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ش ش۔ ع ر۔
U-5271
(Release ID: 1592851)
Visitor Counter : 79