مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی کابینہ نے مواصلات کی خدمات دستیاب کرانے والے شعبے کو درپیش مالی دشواریاں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی

Posted On: 20 NOV 2019 10:38PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے شعبے کو درپیش مالی دشواریاں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔

اس سلسلے میں محکمہ مواصلات کی جانب سے مواصلاتی خدمات فراہم کار (ٹی ایس پی) اداروں کو  اسپیکٹرم کی نیلامی کی رقم کی ادائیگی کا ایک متبادل پیش کیا جائے گا، جس کے تحت وہ   نیلامی کی رقم کی قسط کی ادائیگی یا تو ایک برس یا دونوں برسوں کےلیے ایک مشت کرسکیں گے۔ واضح ہو کہ ان دونوں قسطوں کی ادائیگی  کی واجب الادا کی تاریخیں دو ہزار بیس-اکیس اور دوہزار اکیس-بائیس ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد باقی ماندہ قسطوں کی ادائیگی  مساوی تعداد میں کی جاسکے گی۔ تاہم اسپیکٹرم کی قیمت پرمقررہ  سود کی وصولی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، تاکہ این پی وی کو محفوظ رکھا جاسکے۔

واضح ہو کہ نیلام کی رقم کی قسط کی تبدیلی سے ٹی ایس پی اداروں کو درپیش نقدی کے بہاؤ سے قدر راحت حاصل ہوسکے گی اور قانونی ادائیگیاں اور بینک کے قرضوں پر سود کی قرض کی ادائیگی باآسانی کی جاسکے گی۔ یاد رہے کہ اس فیصلے سے ٹی ایس پی اداروں کی مالیاتی صحت میں بہتری پیدا ہوگی اور صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرائی جاسکیں گی۔

اسپیکٹرم کے نیلام کے رقم کی ادائیگی کی دو برس کی مساوی قسطوں میں ادائیگی کے فیصلے پر عمل آوری آئندہ 15 دنوں کے اندر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں لائسنس میں ترمیم بھی عزت مآب وزیر مواصلات کی منظوری سے جلد از جلد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5270


(Release ID: 1592700) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu