وزارت اطلاعات ونشریات

امیتابھ بچّن کی سابقہ فلمو ں کا منظر نامہ کلا اکیڈمی میں شروع

Posted On: 21 NOV 2019 12:44PM by PIB Delhi

نئیدہلی  21نومبر۔جناب امیتابھ بچن نے گوا میں  بھارت کے 50ویں  بین الاقوامی فلمی میلے کے سلسلے میں کلا اکیڈمی میں  دادا صاحب پھالکے ایوارڈ  کے منظر نامے کا  آج افتتاح کیا ۔اس سال کے  بھارت کے 50ویں بین الاقوامی فلمی میلے  آئی ایف آیف آئی  میں  امیتابھ بچن کی سابقہ فلموں کا  منظرنامہ دکھایا جارہا ہے ،جنہیں اس سال دادادصاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔  آئی ایف ایف آئی 2019  میں  ایک علیحدہ سیکشن میں امیتابھ بچن کی  6 بہترین فلمیں دکھائی جائیں گے اور اس  طرح ا ن کی کامیابیوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔

          اس منظر نامے کی شروعات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بچن نے کہا :’’  میں انتہائی خاکساری محسوس کررہا ہو ں اور اس  مایہ ناز ایوارڈ کے لئے بھارت سرکار کا شکرگزار ہوں ۔ مجھے ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ میں اس طرح کی عزت افزائی کا مستحق  نہیں  ہوں  لیکن  میں بڑی خاکساری کے ساتھ اسے انتہائی محبت  اور کرم نوازی کے ساتھ اسے قبول کرتا ہوں ۔ ‘‘

          آئی ایف ایف آئی کے گولڈن جوبلی ایڈیشن کے بارے میں  انہوں  نے کہا :’’  آئی ایف ایف آئی کا یہ 50واں  ایڈیشن ہے اور میں    بھارت سرکار اور آئی ایف ایف آئی کو اس طرح کی تقریب  حیرت انگیز طریقے پر منعقد کرنے پر مبارکباددیتا ہوں۔ہر سال مندوبین کی آمدمیں اضافہ  ہوتا جارہا ہے  اور فلموں کے انتخاب سے ہمیں  یہ موقع ملتا ہے کہ ہم دنیا کے مختلف حصوں کے  کارناموں اور تخلیقی کام   کو دیکھیں ۔‘‘

          سنیماکو ایک عالمی ذریعہ قرار دیتے ہوئے جناب بچن نے یہ  بھی کہا کہ فلمیں  ،زبان کی سرحدوں سے پرے ہوتی ہیں۔ انہوں  نے کہا:’’  جب ہم ایک تاریک ہال میں بیٹھتے ہیں تو ہم اپنے برابر میں بیٹھے ہوئے شخص کی  ذات ،نسل یا اس کے  رنگ کے بارے میں کبھی نہیں پوچھتے ۔ ہم دونوں اس فلم سے یکساں طور پر محظوظ  ہوتے ہیں ، ایک جیسے لطیفوں  پر قہقہہ لگاتے ہیں اور ایک جیسے جذباتی مناظر پرافسردہ ہوتے ہیں۔‘‘

          انہوں   نے کہا کہ تیزی سے بکھرتی ہوئی اس دنیا میں سنیماجیسے  چند ذرائع  باقی رہ گئے ہیں  جو اسطرح کی یکجہتی کا دعوی ٰ کرسکتے ہیں۔  انہوں  نے امید ظاہر کی کہ ہم ایسی فلمیں بناتے رہیں گے ، جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گی۔

          بزرگ  اداکار نے  رنگ  ،نسل اور مذہب کی  بنیاد پر ساتھ  دینے کے پرانے نظام کو ختم کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔ انہوں  نے کہا :’’  ہمیں  ایک طبقے کے طور پر ابھرنا ہے ، تخلیق  کی تعریف  کے  لئے  ہاتھ میں ہاتھ  ڈال کر چلنا ہے اور اس دنیا کو ایک پُر امن مقام بنانے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔‘‘

          امیتابھ بچن نے  جن کا گوا سے قریبی تعلق ہے ،  اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں  گوا میں  ہونے کی یاد دلائی ۔ انہوں  نے کہا :’’  میرے لئے گوا آنا گھر آنے کے مترادف ہے ۔ مجھے اس جگہ  کام کرنے کے  بہت سے حیرت انگیز مواقع حاصل ہوئے ہیں اور اپنی فلم کی شوٹنگ  کے مختلف  مواقع پر مجھے گوا کے لوگوں کی میز بانی کا شرف حاصل ہوا ہے ۔‘‘

          پرانی فلموں کے منظر نامے میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ’’پا ‘‘  ہوگی۔ اس کے بعد شعلے ،دیوار ، بلیک ، پیکو اور بدلہ  فلمیں دکھائی جائیں  گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-5269



(Release ID: 1592696) Visitor Counter : 60


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Bengali