نیتی آیوگ

گاندھی چیلنج کے فاتحین کااعلان: 30 بچوں کو ایوارڈز عطا کئے جائیں گے

Posted On: 19 NOV 2019 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20/ نومبر۔اٹل اختراعی مشن( اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے آج یونیسیف اور مائی جی او وی کے اشتراک کے ساتھ آج گاندھی چیلنج کے30 انعام یافتگان کے ناموں کااعلان کیا۔ یہ ایوارڈز مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں عطا کئے جارہے ہیں۔

گاندھی چیلنج ایوارڈز، گاندھی اصولوں کی بنیاد پر موجودہ دور کے چیلنجوں جیسے عالمی درجہ حرارت کا بڑھنا، بڑھتے ہوئے تشدد اور برداشت کی کمی وغیرہ کےاختراعی حلوں کو تلاش کرناہے۔

اس مقابلے کے لئے چھٹی سے بارہویں جماعتوں کے طالب علموں سے دو زمروں آرٹ اور اختراع اور سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے لئے اندراج کئے گئے تھے اور فاتحین کی فہرست ویب سائٹ  https://blog.mygov.in/the-gandhian-challenge-winners-announced-accolades-for-30-children/ پر دستیاب ہے۔

یہ دیکھا گیا ہے کہ 3800 سے زیادہ حصے دارو ں نے اور تقریباً 3000 اٹل ٹنکر نگ لیب اسکولوں نیز کمیونٹی اسکولوں کے طلباء نے اس میں حصہ لیا۔

 اس چیلنج کا مقصد بچوں کو مہاتما گاندھی کے اصولوں کے بارے میں پڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا اور ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نئی دنیا کے چیلنجوں کے لئے اختراعی حلوں کے ساتھ سامنے لانا ہے۔ ان اختراعی نظریات/ خیالات کے تحت کچھ طلباء نے سستے ماڈل تیار کرکے بھیجے ہیں جن میں سیویج پائپوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مشینی آلات جو سیویج کامگاروں کی مشکلات کو دور کرے گی۔ جب کہ دوسرا ماڈل آئی او ٹی سولیوشن ہے جس میں بیمار اور بزرگ والدین کی صحت کو مانیٹر کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔

 اس چیلنج کے فاتحین کو مشن کے ڈائریکٹر۔ اے آئی ایم۔ یونیسیف کے ہندوستان میں نمائندگان اور مائی جی او وی کے سی ای او اسناد سے سرفراز رکریں گے۔

 

*********

U – 5242


(Release ID: 1592501) Visitor Counter : 63
Read this release in: English , Hindi , Punjabi