ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کا مشن رفتار

Posted On: 20 NOV 2019 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍نومبر،ریلوے بجٹ 17-2016 میں اعلان کردہ مشن رفتار کا مقصد مسافر اور مال گاڑیوں کی اوسط رفتار میں اضافہ کرنا ہے۔ موبیلٹی کو بہتر بنانے اور اوسط رفتار میں اضافہ کرنے کے ایکشن پلان میں  رفتار کی پابندیوں کا خاتمہ ، سڑک  کے لئے پٹریوں کے اوپر پُل اور پٹریوں  کے نیچے  پلوں کی تعمیر ،ٹرینوں کے لئے بجلی  کا بندوبست  اور روایتی  ٹرینوں کو تبدیل کرکے  مین لائن الیکٹرک ملٹی پل یونٹ ( ایم ای ایم یو)  ڈیزل الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ڈی ای ایم یو) ٹرینوں کا استعمال شامل ہے۔

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے   5 اگست 2019 کو نئی  دہلی – ممبئی  ( ودودرہ – احمد آباد سمیت)  اور  نئی دہلی – ہاوڑہ (کانپور – لکھنو سمیت)  روٹ پر  رفتار کو  بڑھا کر  160 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

ان پروجیکٹوں کو ایک ساتھ پورے روٹ پر  شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ان کی تکمیل کے لئے  پوری نگرانی کی جائے گی۔ یہ دونوں راہ داریاں ریلوے کے گولڈن کواڈری لیٹرل اور  ڈائیگونل کا حصہ ہیں ، جو 6 روٹس کا ایک نیٹ ورک ہے اور  بھارتی ریلوے کے کُل نیٹ ورک کے 16 فیصد حصے پر مشتمل ہے۔

یہ معلومات آج ریلوے اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-5238




(Release ID: 1592486) Visitor Counter : 63


Read this release in: English