کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی مصنوعات کی درآمد -برآمد

प्रविष्टि तिथि: 20 NOV 2019 3:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20نومبر  /  کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  زرعی مصنوعات کےلئے ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسیاں ،جن میں انفرادی زرعی مصنوعات کی ایکسپورٹ ؍ امپورٹ پر عائد کر دہ پابندیوں سے متعلق فیصلے شامل ہیں، کو متعدد عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ عوامل ہیں: گھریلو ضروریات پر اضافی مصنوعات کی دستیابی ( اس میں اضافی ذخیرہ اور اضافی اسٹریٹجک ذخیرہ کی ضروریات شامل ہیں)۔ خوراک کی سیکورٹی سے متعلق تشویشات سفارتی ، انسانی تشویشات، بین الاقوامی مطالبے اور دستیابی کی صورتحال ، قیمتوں سے متعلق مقابلہ آرائی ، پیداوار کرنے والوں کے لئے منافع بخش قیمتوں کے درمیان توازن کرنے کی ضرورت، اور زرعی مصنوعات کی سستے داموں پر عام آدمی کے لئے فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران پیاز کی برآمد پر پابندی کے علاوہ کسی بڑی زرعی پیداوار کے امپورٹ ؍ ایکسپورٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔صرف پیاز کی برآمد پر ابھی حال ہی میں 29 ستمبر 2019 سے پابندی لگائی گئی ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔

 زرعی برآمد پالیسی ، حکومت کے ذریعہ دسمبر 2018 میں لائی گئی جس کا مقصد زرعی مصنوعات کے لئے ایک مناسب تجارتی پالیسی تشکیل دینا تھا۔ اس میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں۔

  1. پروسیس شدہ زرعی مصنوعات اور ہر قسم کی نامیاتی مصنوعات کو کسی بھی قسم کے برآمداتی پابندی (جیسے کم از کم ایکسپورٹ پرائس ؍ ایکسپورٹ ڈیوٹی ، ایکسپورٹ پابندی ، ایکسپورٹ کوٹہ، ایکسپورٹ کیپنگ اور ایکسپورٹ پرمٹ وغیرہ) کے تحت نہیں لایا جائے گا۔ تاہم بنیادی زرعی مصنوعات ؍ پیداوار یا غیر آرگینک زرعی مصنوعات کو کچھ قسم کی ایکسپورٹ پابندیوں کےتحت رکھا گیا ہے۔
  2. ایسی چیزوں کی نشاندہی جو متعلقہ اسٹیک ہولڈروں اور وزارتوں کے مشوروں سے خوراک کی سلامتی  کے لئے ضروری ہیں۔ اس طرح کی شناخت شدہ اشیاء پر انتہائی قیمت کی صورتحال میں برآمد پر پابندی کسی اعلیٰ سطحی کمیٹی کےفیصلے پر مبنی ہوگی۔ نیز مذکورہ اشیاء پر کسی بھی قسم کی برآمداتی ممانعتوں اور پابندیوں کو ڈبلیو ٹی او کے مواقعوں پر لایا جائے گا۔

پالیسی کی منظوری  کے نتیجے میں ،ضروری اشیاء سے متعلق سیکریٹریوں کی کمیٹی کے مینڈیٹ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ وہ صرف انتہائی قیمت کی صورتحال میں غذائی تحفظ کے لئے ضروری کچھ سامان پر برآمداتی پابندیوں کے بارے میں سفارش فراہم کرے۔

 

*************

( م ن ۔ش ت   ۔م ف (

 U. No. 5232

 

 

 


(रिलीज़ आईडी: 1592482) आगंतुक पटल : 61
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English