سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بھکاریوں کی با آباد کاری کے لئے مرکز کی جانب سے رقو مات فراہم کرائی گئیں
Posted On:
19 NOV 2019 4:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 نومبر /سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ ”معذور اور بے روز گار افراد کی مدد“ آئین ہند کے ساتویں شیڈول کی ریاستی فہرست کی اینٹری نمبر 9 کے مطابق، ایک ریاستی مسئلہ ہے۔ ضروری تحفظاتی اور باز آباد کاری اقدامات کرنے کے لئے ریاستیں ذمہ دار ہیں۔ تاہم سال 2017-18 اور 2018-19 کے دوران بالتر تیب 1.00 کروڑ روپئے اور 50 لاکھ روپئے بھکاری لوگوں کو ہنر مندی کی تربیت کے لئے نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائننس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو فراہم کرائے گئے ہیں۔ رواں مالی سال یعنی 2019-20 کے دوران بھکاریوں کی باز آباد کاری کے مربوط پروگرام کے تحت بھکاریوں کو با اختیار بنانے اور ان کی باز آباد کاری کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) کو 1.00 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔
2011 کی مردم شماری کے مطابق دلّی میں کل 2187 بھکاری موجود ہیں۔ ان میں 1343 مرد اور 844 عورتیں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.5211
(Release ID: 1592385)