بھاری صنعتوں کی وزارت

الیکٹرک بسوں کی منظوری

Posted On: 19 NOV 2019 4:48PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  19 نومبر /بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزئز کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 64 شہروں / مختلف شہروں کے مابین آپریشنوں کے لئے 5095 الیکٹرک بسیں، اندرون شہر چلائے جانے کے لئے 400 الیکٹرک بسیں اور دلّی میٹرو ریل کاروپریشن (ڈی ایم آر سی) کے آخری پڑاؤ تک رسائی کے لئے 100 الیکٹرک بسیں منظور کی ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے مختلف شہروں کے لئے مختص گئی بسوں کی تعداد اس طرح ہے: وشا کھا پٹنم کے لئے 100 بسیں، وجے واڑہ کے لئے 50 بسیں، امرا وتی کے لئے 50 بسیں، تیرو پتی کے لئے 50 بسیں، کاکی ناڑہ کے لئے 50 بسیں اور آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن۔ اندرون شہر استعمال کے لئے 50 بسیں۔ کل ملا کر 350 بسیں تخصیص کی گئی ہیں۔

            ان بسوں کی خریداری پر آنے والے تقریباً 175 کروڑ روپئے کے اخراجات بھاری صنعتوں کا محکمہ بر داشت کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔

U.5207

 



(Release ID: 1592384) Visitor Counter : 65


Read this release in: English