زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فارمرز کلب
Posted On:
19 NOV 2019 6:54PM by PIB Delhi
نئیدہلی 20نومبر۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ ) کے ذریعہ جن فارمرز کلبوں کو فروغ دیا جارہا ہے ،وہ بینکوں کی دیہی شاخوں ،غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز ) کرشی وگیان کیندروں ( کے وی کیز ) وغیرہ کے ذریعہ چلائے جانے والے بالکل نچلی سطح کے غیر رسمی فورم ہیں۔ بینکوں اور کسانوں کے باہمی مفاد کے لئے یہ پروگرام نافذ کیا جارہا ہے ۔ اس کا اہم ترین مقصد کسانوں کی ’’ قرض ، ٹکنالوجی منتقلی ، بیداری اورصلاحیت سازی کے ذریعہ ترقی ‘‘ کو فروغ دینا ہے ۔ یہ کلب بینکوں کےساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے لئے بھی مفیدہیں کیونکہ یہ ان کے ذریعہ اسپانسر/ نافذ کی گئی اسکیموں /پرگرامو ں میں تال میل کا کام انجام دیتے ہیں۔31 اکتوبر 2019 تک مختلف ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں میں 24321 سرگرم فارمرز کلب موجود پائے گئے ہیں۔ ان فارمرز کلبوں کے بارے میں تفصیلات نابارڈ کے ذریعہ تیار کئے گئے پورٹل :
www.krishaksarathi.com پرعوام کے لئے دستیاب ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔اگ۔رم
U-5206
(Release ID: 1592352)
Visitor Counter : 161