زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زیرو بجٹ والی قدرتی زراعت پر ابتدائی مطالعہ چار جگہوں پر شروع کیا گیا:جنا ب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 19 NOV 2019 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،19 نومبر: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) کی اسکیم کے تحت نامیاتی زراعت کو فروغ دیتی رہی ہے جس سے زیرو بجٹ والی قدرتی زراعت سمیت کیمیاوی مادوں سے پاک زراعت کے  سبھی طریقوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ 20-2019 کے لئے  پی کے وی وائی کا بجٹ 325 کروڑ روپئے ہے۔ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے زراعت کے طور طریقوں کی تحقیق کے، آئی سی اے آر بھارتی ادارے نے  2017 کی ربیع کی فصل سے باسمتی / موٹے چاول – گیہوں نظام زیر و بجٹ والی قدرتی زراعت کے طور طریقوں کا تخمینہ لگانے کا مطالعہ شروع کیا ہے۔یہ مطالعہ مودی پورم، پنت نگر، لدھیانہ اور کروکشیتر چار جگہوں پر شروع کیا گیا ہے۔

 زرعی علوم کی قومی اکیڈیمی (این اے اے ایس ) نے بھی اگست 2019 میں زیر وبجٹ والی قدرتی زراعت پر باقاعدہ غور وخوض  کیا تھا۔ حکومت بہت سی اسکیموں پر عملدرآمد کرتی رہی ہے جن کا مقصد 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے نشانے کو پورا کرنا ہے۔ بڑی اسکیموں میں مندرجہ ذیل اسکیمیں شامل ہیں۔

  • سب کے لئے خوراک کی فراہمی کا مشن- بہتر پیداوار اور اناج اور تلہن کی پیداواریت ۔
  • باغبانی کی مربوط ترقی کامشن(ایم آئی ڈی ایچ) زرعی فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کرنے کیلئے۔
  • پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا اور شمال مشرقی خطے کیلئے  نامیاتی ویلو چین کا فروغ ۔ فصل کی لاگت میں کمی کرنا اور کیمیاوی مادوں سے پاک ایسی معیاری مصنوعات  کو یقینی بنانا جن سے کسانوں کو عمدہ قیمتیں مل سکتی ہیں۔
  • زمین کی زرخیزی سے متعلق کارڈ- اس کا مقصد زمین کی زرخیزی کی جانچ پر مبنی سفارشات کے ذریعے کیمیاوی کھادوں کے قانونی استعمال کو فروغ دینا  اور کیمیاوی کھادوں کے ضرورت سے زیادہ استعمال میں کمی لانا۔
  • پی ایم کے ایس وائی – پی ڈی ایم سی (پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا- فی بوند مزید فصل) – پانی کے تحفظ کو فروغ دینا اور ڈرپ اور پانی چھڑک کر کی جانے والی سینچائی کے ذریعے پانی کے استعمال میں کمی لانا۔
  • بانس کا مشن اور جنگلوں میں زراعت ۔
  • ای۔ نام – کسانوں کو بہتر رقم مل سکے اس کے لئے  مقابلہ جاتی مارکٹوں کو شفاف بنانا۔
  • فصل  قرض سود میں کمی کی اسکیم(آئی ایس ایس )، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)
  • یقینی قیمتیں – کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)
  • پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم کے آئی ایس اے این)

 

 

****

 

U-5215



(Release ID: 1592339) Visitor Counter : 136


Read this release in: English