صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کی اہم خصوصیات

Posted On: 19 NOV 2019 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19/ نومبر۔صحت اور کنبہ وبہود کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ سماجی و معاشی ذات کی مردم شماری کے مطابق محروم اور پیشہ وارانہ شعبے کی بنیاد پر تقریباً 10.74 کروڑ غریب اور آسانی سے شکار ہونے والے کنبوں (تقریباً 50 کروڑ افراد کو ثانوی اور ثلاثی  حفظان صحت اور ہسپتالوں کے اخراجات کے لئے سالانہ فی کنبہ 5 لاکھ روپے تک کی صحت سہولیات مہیا کرانے کی غرض سے 23 ستمبر 2018 کو آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی۔ پی ایم جے اے وائی)شروع کی گئی تھی۔

یہ اسکیم پورے ملک میں پینل میں شامل سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں اسکیم کے استفادہ کنندگان کو پیپر لسٹ اور کیش لیس خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس عمل میں آسامیاں بہم پہنچانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ آن لائن  لین دین  نظم کا نظام اپنایا گیا ہے۔ مزید برآں ایک مقررہ وقت کے اندر آن لائن پورٹل کے ذریعہ ہسپتالوں کے دعوؤں کو نپٹایا جاتا ہے۔

آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی۔  پی ایم جے اے وائی) اہم خصوصیات:

  1. حکومت ہند نے 23 ستمبر 2018 کو آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کی شروع کی تھی۔ پی ایم جے اے وائی مرکز کے ذریعہ اسپانسر اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے لئے پورا فنڈ حکومت کے ذریعہ  مہیا کرایا جاتا ہے اور فنڈ کی فراہمی وزارت خزانہ کے رہنما خطوط کے مطابق  مرکز اور ریاستوں کے حکومتوں کے ذریعہ اپنے اپنے حصے سے کرائی جاتی ہے۔
  2. پی ایم جے اے وائی تقریبا 10.74 کروڑ  غریب اور آسانی سے آفت کا شکار ہونے والے کنبوں( تقریباً 50 کروڑ استفادہ کنندگان) کو ثانوی اور ثلاثی حفظان صحت اور ہسپتال کے لئے فی کنبہ سالانہ 5 لاکھ روپے تک کے اخراجات  برداشت کئے جاتے ہیں۔
  3.  پی ایم جے اے وائی استحقاق پر مبنی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم ایس ای سی سی ڈاٹا بیس کے مطابق محروم اور پیشہ وارانہ طور پر کمزور زمرے کے مطابق غریب اور آفات کا آسانی سے شکار ہونے والے کنبوں کا احاطہ کرتی ہے۔
  4. پی ایم جے اے وائی پورے ہندوستان میں پینل میں شامل ہسپتالوں میں خواہ ان کاتعلق پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں سے ہو وہاں استفادہ کنندگان کو  خدمات کے لئے کیش لیس اور پیپر لیس رسائی مہیا کرتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں ایک ریاست سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنندہ کو ملک میں کہیں بھی پینل میں شامل ہسپتال میں یہ سہولت دستیاب ہوسکتی ہے۔
  5.  پی  ایم جے اے وائی کے تحت ریاستیں اسکیم کے عملدرآمد کے طریقہ کار کاانتخاب کرنے کے لئے آزاد ہے۔ وہ اسکیم پر بیمہ کمپنی کے ذریعہ براہ راست ٹرسٹ/ سوسائٹی یا مشترکہ طریقہ کار کے  ذریعہ عملدرآمد کرسکتی ہیں۔
  6. کنبے کے سائز کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ کنبے کے تمام افراد کے لئے خصوصا لڑکیاں اور معمر شہریوں کا اس میں احاطہ کیاجائے گا۔
  7.  ایک واضح شکایت اور عوامی شکایت کا ازالے کا میکانزم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ درج رجسٹر شکایتوں کے ازالہ کیاجاتا ہے۔ اس کی توثیق کی جاتی ہے اور متعلقہ کارروائی اور اس کے حل کی نگرانی کی جاتی ہے۔
  8. پی ایم کے وائی نے پروگرام کے عملدرآمد  اور بروقت لین دین کے لئے فعال آئی ٹی نظام بنایا ہے۔
  9.  اسکیم کے عملدرآمد کے دیکھ بھال کے لئے صحت اور کنبہ وبہبود کی وزارت سے متعلق قومی سطح پر  ایک دفتر  نیشنل ہیلتھ اتھاریٹی(این ایچ اے) قائم کیا گیا ہے۔
  10. پیکج کی تفصیلات، عملی رہنماخطوط اور اسکیم کی اہم خصوصیات www.pmjay.gov.in    پر دستیاب ہے۔

*********

 

 (م ن۔ش س۔ر ض۔ 19-11-2019 )

U – 5199



(Release ID: 1592274) Visitor Counter : 94


Read this release in: English