اسٹیل کی وزارت
انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن آئی ایس اے- اسٹیل کانکلیو 2019 کا اہتمام کرے گا
Posted On:
19 NOV 2019 1:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19نومبر 2019/انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن اسٹیل کی وزارت حکومت ہند کے تعاون سے نئی دہلی کے ہوٹل للت میں 21 سے 22 نومبر کو آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو 2019 کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کررہا ہے جس میں فولاد کی صنعت کے ہندستانی اور عالمی پہلوؤ ں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان فولاد سے متعلق کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جبکہ اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اس موقع پر موجود رہیں گے۔ کانفرنس میں تعمیر اور ڈیزائن میں فولاد کے رول ، فولاد کے ماہرین ،اختراعات اور ٹکنالوجی، کیپٹل گڈز، ماحولیات کے بندوبست اور دیگر کٹنگ ایج امور پر صنعت کے سینئر رہنماؤں ، حکومت اور کنسلٹنٹس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی ایس اے کو ایک پیغام میں جناب پردھان نے کہا کہ جیسے جیسے ہم سال 2019 کے آخر تک پہنچیں گے تو یہ مناسب ہوگا کہ سال کے شروع کے حصے پر نظر ڈالی جائے اور فولاد کی صنعت کے لئے یہ سال ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم نے دنیا میں فولاد پیدا کرنے میں دوسرا سب سے بڑا مقام حاصل کرنے کا شاندار کارنامہ کے ساتھ یہ سال شروع کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی مینوفیکچرنگ سیٹ اپ پر کارپوریٹ ٹیکس اور ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور اسٹیل کی اہم کمپنیوں اور دیگر کارپوریٹ گھرانوں کی طرف سے زبردست ستائش کی گئی ہے۔
جناب پردھان نے امید ظاہر کی کہ گھریلو اور غیر ملکی فولاد کمپنیاں نئی سرمایہ کاری کرنے کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گی اور ہندستان میں فولاد کی پیداوار کی صلاحیت اور گنجائش میں اضافہ کریں گی۔ اس موقع پر انڈین اسٹیل صنعت کے اسٹیٹس پر ایک رپورٹ جاری کی جائے گی۔ آئی ایس اے اسٹیل ایوارڈ بھی حسب ذیل زمروں میں پیش کئے جائیں گے۔
1۔ فولاد صحافت میں مہارت کے لئےایوارڈ۔
2۔ ایک اکیڈمی انسٹی ٹیوٹ /آر اینڈ ڈی لیب۔ غیر معمولی محقق (اسٹیل ) کے لئے ایوارڈ
3۔ ڈاؤن اسٹریم صنعت کی طر ف سے اختراع میں مہارت کے لئے ایوارڈ۔
4۔ ڈاؤن اسٹریم صنعت کی طرف سے گھریلو فروخت میں مہارت کے لئے ایوارڈ۔
اسٹیل صنعت کا جائزہ
- سال 2018 میں خام اسٹیل (106 ایم ٹی) کی پیدا کرنے والا دنیا کا دوسر ا سب بڑا ملک۔
- دنیا میں ڈائریکٹ ریڈیوز آئرن (ڈی آر آئی) یا اسپون آئرن 30 ..36 آئرن کا پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک
- دنیا میں تیار 2018 میں تیار شدہ فولاد (96 ایم ٹی کا تیسرا سب سے بڑا صارف ملک)
- اسٹیل سیکٹر کا ملک کی مجموعی گھریلو پیدوارمیں دو فی صد کا تعاو ن اور اسٹیل /متعلقہ سیکٹروں میں تقریباً 25 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔
- دنیا میں خام لوہا پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک۔
- چین کے بعدہندستان کوئلہ پیدا کرنے والا اوردرآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
- فولاد کی قومی پالیسی 2017 میں 31-2030 تک 300 میٹرک ٹن فولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ موجودہ صلاحیت 138 میٹرک ٹن ہے۔
آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو 2019 دو روز کے پروگرام کے دوران قیمتی معلومات حاصل کرنے کے لئے اسٹیل کے پورے ایکو نظام اور متعلقہ سیکٹروں کے لئے پریمیر پلیٹ فارم تیار کرنے کا منتظر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 5185
(Release ID: 1592192)
Visitor Counter : 116