وزارت دفاع

قطر کی بحریہ اور بھارتی بحریہ کی مشترکہ مشقیں (سمندر کی دہاڑ)

Posted On: 18 NOV 2019 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍نومبر،بھارتی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز  آئی این ایس تری کھنڈ اور گشتی طیارہ پی 8-1 بھارتی بحریہ اور قطر کی امیری بحری افواج  کے درمیان 17 سے 21 نومبر  کو ہونے والی باہمی بحری مشقیں   زائر البحر (سمندر کی دہاڑ)  کے پہلے ایڈیشن کے لئے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ زائر البحر 2019  دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مستحکم کریں گی اور  ایک دوسرے کے ساتھ کارروائی انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔

ان مشقوں میں  تین روزہ  بندر گاہی مرحلہ اور دو روزہ سمندری مرحلہ  شامل ہیں۔ بندر گاہی مرحلے میں  سیمینار ، پیشہ وارانہ مباحثے ، رسمی  دورے ، کھیل کود کے مقابلے اور  سماجی وثقافتی پروگرام شامل ہیں۔ سمندری مرحلے میں   بحری تدبیری مشقیں شامل ہیں جن میں  سمندر کی سطح پر کارروائی ، فضائی دفاع ، بحری نگرانی  اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔

آئی این ایس تری کھنڈ  کیپٹن وشال وشنوئی  کی کمان میں  بھارتی بحریہ کا  ایک جنگی جہاز ہے، جو  جدید ہتھیاروں اور  سینسرز سے لیس ہے۔ اس جہاز  کا تعلق  بھارتی بحریہ  کی مغربی کمان سے ہے اور  یہ  ممبئی میں واقع  مغربی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  کی کمان کے تحت آتا ہے۔ پی 8-1  بحری  گشتی طیارہ ہے جو  بحری نگرانی کی جدید ٹیکنالوجی لیس ہے۔

قطری امیری بحری افواج  کے جہاز شکن میزائل سے لیس  جنگی جہاز  برزان اور  رفال کے جنگی طیارے  مشقوں میں  شرکت کریں گے۔

بھارت اور قطر کے درمیان  روایتی  دوستانہ تعلقات ہیں اور ان کی ترقیاتی اور ثقافتی اقدار یکساں ہیں۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان  پہلی  باہمی سمندری مشقیں  دونوں ملکوں کے درمیان دفا عی تعاون کو مزید مستحکم کریں گی۔ خاص طور پر  دہشت گردی ،سمندری قزاقی اور  سمندری سکیورٹی کے شعبے میں  تعلقات مستحکم ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

U-5164



(Release ID: 1592074) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi