وزارتِ تعلیم

طلبا میں مطالعہ کی عادت پیدا کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں کو کتبخانہ گرانٹ

Posted On: 18 NOV 2019 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/ نومبر۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر رمیش  پوکھریال ‘‘نیشنک ’’ نے اپنے ایک تحریری جواب میں آج  لوک سبھا کو بتایا کہ سمگرسکشا پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کو لائبری گرانٹ دینے کا انتظام کیاگیا ہے تاکہ تمام عمر کے طلبا میں مطالعہ کی عادت پیدا کرنے اور اسکول کی کتبخانے کو مستحکم بنائے جاسکے۔ جس میں کتابوں کی خریداری شامل ہے۔اسکیم کےالتزامات کے تحت سرکاری اسکولوں میں کتابوں اور لائبریوں کے لئے پرائمری اسکول کے لئے 5000 ہزار روپے تک، اپر پرائمری اسکول کے لئے 10000 ہزار روپے، کمپوزٹ ایلیمنٹری اسکولوں(درجہ اول تا ہشتم) کے لئے 13000 ہزار روپے، سیکنڈری اسکولوں(درجہ نہم اور دہم) کے لئے10000 ہزار روپے،درجہ ششم تا دواز دہم کے لئے 15000ہزار روپے، درجہ ششم تا دہم کے اسکولوں کے لئے 15000 ہزار روپے، کمپوزٹ سیکنڈری اسکولوں( درجہ اول تا دہم) کے لئے 15000 ہزار روپے، کمپوزٹ سیکنڈری اسکولوں(درجہ نوہم تا دوازدہم) کے لئے 15000 روپے،سینئر سیکنڈری اسکول صرف درجہ گیارہ اور بارہ کے لئے 10000 ہزار روپے اور کمپوزٹ سینئر سیکنڈری اسکول ( درجہ  اول تا بارہ) تک کے لئے 20000 ہزار روپے، کی شرح سے گرانٹ مہیا کرائی جاتی ہے۔ لائبری گرانٹ کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے 2018 میں رہنماخطوط جاری کئے گئے ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یوٹی) کو رکنیت کی مدت سمیت اسکولوں میں کتبخانوں کے استعمال ، اسکولوں میں کتبخانوں کی  مدت کے تعین کے لئے رہنما خطوط وضع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔طلبا میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو نیشنل سینٹر فار چلڈرنس لٹریچر(این سی سی ایل) جو کہ نیشنل بک ٹرسٹ( این بی ٹی) کی ایک شاخ ہے، کی مدد سے لیڈرس کلب قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

‘‘پڑھے بھارت بڑھے بھارت’’( پی بی بی بی)، قبل کے سرو شکشا ابھیان( ایس ایس اے) کا ایک ذیلی پروگرام ہے جو اسکولوں کی بنیادی سالوں میں معیار یقینی بنانے کے لئے نئی مربوط اسکیم سمگر شکشا کے تحت جاری ہے۔ اس پروگرام کے مقاصد میں بچوں میں جامع ہنر مندی کے ساتھ شروع میں ہی پڑھائی لکھائی کو فروغ دینا اور ان میں ریاضی کا بنیادی ہنر پیدا کرنا شامل ہے۔ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کثیر جہتی ،حکمت عملیوں اور طریقہ کار کو بروئے کار لا کر اپنی اپنی ریاستوں/ یوٹی میں پی بی بی بی پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ان میں ابتدائی سطح پر مطالعہ کے این سی  ای آر ٹی کے ماڈل کو اپنانا۔ معاون  درسی مواد مہیا کرانا، ابتدائی سطح کی ریاضی اور مطالعہ کے لئے مخصوص ریاست سے متعلق ماڈل تیار کرنا شامل ہے۔یہ کام یونیسیف جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک میں کیاجائے گا۔

مرکزی حکومت نے پی بی بی بی کے پروگرام کے عمل درآمد کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جن میں منجملہ دیگر باتوں کے کثیر قبائلی آبادی والی ریاستوں کے لئے خصوصی برچ میٹریل تیار کرنا۔ مفت نصابی کتابیں مہیا کرانا، معاون مطالعاتی مواد تیار کرنا اور ان کی خریداری، زیرملازمت اساتذہ کی ٹریننگ، ابتدائی درجات کے لئے مخصوص اساتذہ کی تقرری اور بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کے حصول حق( آر ٹی ای) ایکٹ 2009کے تحت مجوزعہ( پی ٹی آر) کو برقرار رکھنا شامل ہے۔

*******

U – 5166



(Release ID: 1592072) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Bengali