وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 2025تک26ارب ڈالر کی دفاعی صنعت کے حصول کیلئے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا


میک اِن انڈیا کے تحت ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کئی پالیسی اقدامات کا ذکر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2019 2:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍ نومبر،وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج 2025 تک  26 ارب امریکی ڈالر کی دفاعی  صنعت کے حصول کے لئے  حکومت کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے  دفاع  کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر  زور دیا ہے کہ وہ  میک اِن انڈیا کا حصہ بنیں۔ وزیر دفاع  تھائی لینڈ کے  بینکاک میں انڈین چیمبر آف کامرس  کے ذریعے  منعقدہ  ’’دفاع اور سکیورٹی نمائش 2019 ‘‘ میں  ’’انڈیا رائزنگ‘‘ کے موضوع پر ایک تجارتی سیمینار میں  اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع  کے سیکٹر کو  میک اِن انڈیا پہل کے تحت  اہمیت دی گئی ہے تاکہ در آمدات پر انحصار  کو کم کیا جاسکے اور  ہندوستان کو  دفاعی سازو سامان بنانے والا ایک اہم مرکز  اور  دفاعی آلات  اور  سازو سامان بر آمد کرنے والا  اہم ملک  بنایا جاسکے۔

جناب  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  حکومت نے  ’’دفاعی پیداوار کی پالیسی مسودہ 2018‘‘  کے تحت  ہندوستانی دفاعی بر آمدات کو 2025 تک  پانچ ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ  ہدف  بہت جرات مندانہ ہے لیکن اس کے ساتھ ہی  یہ بات بھی  ہمت افزا ہے کہ ہندوستان کی دفاعی بر آمدات  پچھلے دو برسوں میں تقریبا 6 گنا بڑھ گئی ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 2025 تک  ایرو اسپیس اور دفاعی سازو سامان  اور خدمات  کے شعبے میں 10 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری  کی امید ہے، جو  2-3 ملین لوگوں کو  روزگار فراہم کرے گی۔

وزیر دفاع نے  وزارت دفاع کے ذریعے  کئے گئے  ایسے مختلف اقدامات  کا ذکر کیا ، جن سے بر آمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان اقدامات میں  بر آمدات کے ضابطوں کو سہل بنانا،  صنعتی لائسنس کے عمل کو  آسان بنانا ، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری  (ایف ڈی آئی)  کی حد  میں اضافہ کرنا، دفاع  سے متعلق  صنعت کی پالیسی کو درست کرنا اور  سرکاری  تجربے اور  آزمائش کی سہولیات کو پرائیویٹ سیکٹر کے  لئے دستیاب کرانا  شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دفاعی خریداری  کے ضابطوں پر   گھریلو دفاعی صنعت کی ہمت افزائی کے لئے  2016 میں  نظر ثانی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں  دفاعی سازو سامان  کے تیار کردہ ڈیزائن  اور  ان کی تیاری کو فروغ دینے کے لئے  ’’ہندوستانی اشیاء خریدیں – آئی ڈی ڈی ایم‘‘ (ملک میں ڈیزائن کردہ ، تیار کردہ اور  ترقی یافتہ) کا نیا زمرہ  متعارف کرایا گیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بات پوری طرح صاف ہے کہ حکومت  تمل ناڈو اور اترپردیش  میں  دو  دفاعی راہداریاں قائم کرنے  کی خواہش مند ہیں۔ دفاعی اختراعات کا ایک مرکز پہلے ہی کوئمبٹور میں کام کر رہا ہے۔ دفاعی منصوبہ بندی کی ایک کمیٹی  بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں  اترپردیش حکومت  نے  بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے قریب دفاعی  سازو سامان  کی تیاری کی ایک راہ داری  قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو دفاعی پیداوار کے شعبے میں ہندوستان کو  خود کفیل بنانے میں مدد کرے گا۔

وزیر دفاع نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ حکومت نے  پچھلے ساڑھے پانچ برسوں میں  سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان  تال میل میں اضافہ کرنے کے لئے  دور رس اصلاحات کی ہیں۔ اس سے  دفاعی سازو سامان  کی خریداری اور پیداوار  میں کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سرکاری اور پرائیویٹ ساجھیداری کی ایک اسکیم کے تحت  ایک مشترکہ آزمائش  اور   سرٹیفکٹ جاری کرنے کے کام کو تعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے  پانچ آئی (شناخت، پرورش ، اختراعات ، تال میل  اور ملکی تکنیک)  کے ذریعے دفاع کے شعبے میں خود کفالت کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم  کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دفاع کی وزارت نے  اگلے پانچ برسوں میں دفاعی اختراعات کی تنظیم  (ڈی آئی او)  کے ذریعے  250 اسٹارٹ اپ  کو فنڈ فراہم کرنے ، 16 ذاتی اقدامات اور  پانچ  دفاعی اختراعی مراکز  قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  ٹیکنالوجی کے کم از کم 50 ڈیزائن تیار کئے جائیں گے۔ دفاعی اسٹارٹ اپ میں  شیئر کے ذریعے سرمایہ کاری  میں سرکاری شرکت  کی مدد کے لئے  ایک  دفاعی اختراعی فنڈ  تیار کیا جارہا ہے۔

 ڈی آر ڈی او کے ذریعے  تیار کردہ ٹیکنالوجی  کی صنعت کے لئے منتقلی  کے راستوں کو آسان بنانے کی خاطر  ایک نئی  ٹیکنالوجی کی منتقلی  کی پالیسی  تیار کی جارہی ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  اب تک ٹیکنالوجی کی منتقلی کے  900 سے زیادہ  معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، جو  دفاعی سازو سامان کی تیاری  کے سیکٹر کو  زیادہ خود کفیل بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

 وزیر دفاع نے گھریلو اور بیرونی ملکوں کے سرمایہ کاروں کو  ہو نے والی دفاعی نمائش میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ یہ نمائش  5 سے 8  فروری 2020  میں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں منعقد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-5159


(ریلیز آئی ڈی: 1592014) وزیٹر کاؤنٹر : 113
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , Bengali , English , हिन्दी