کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے سائیکل کی ترقیاتی کونسل قائم کی
Posted On:
15 NOV 2019 5:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15 نومبر :حکومت ہند کی کامرس اورصنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے تیز تر اورمحفوظ ہلکی اسمارٹ اور اضافی قدروالی بنیادی سائیکلوں کے ڈیزائن انجینئرنگ اورمینوفیکچرنگ کی منصوبہ بندی کے لئے سائیکلوں کی ایک ترقیاتی کونسل قائم کی ہے تاکہ برآمدات اور گھریلومارکیٹ کے لئے ایسی سائیکلیں تیارکی جاسکیں جو عالمی معیارپرپوری اترتی ہوں ۔
23رکنی کونسل کی صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری کریں گے ۔ یہ کونسل دوسال کے عرصے کے لئے ہوگی ۔ اس کے علاوہ ڈی پی آئی ٓئی ٹی کے ہلکے انجینئرنگ صنعت کے ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری کونسل کے ممبرسکریٹری ہوں گے ۔ اس کونسل میں 9افراد ڈی پی آئی آئی ٹی کامرس کے محکمے ، ہاؤسنگ اورشہری امور ،ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوامیں تبدیلی ، صحت اورخاندانی بہبود ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارتوں اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ( بی آئی ایس ) کے افسران بہ عہدہ اکارن شامل ہوں گے ۔ کونسل میں ماہرین کے شعبے کے 7ارکان اور 4نامزد ارکان ہوں گے ۔ان ارکان کی مدت ان کی سرکاری تعیناتی کے ساتھ وابستہ ہوگی ۔ دیگر ارکان کو کونسل کے سربراہ کے ذریعہ ضرورت کے مطابق برقراررکھاجائے گا۔
کونسل مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے ذریعہ میک ۔ ان ۔ انڈیا کے فروغ کی مانگ کو بڑھانے میں مدد کرے گی ۔
1۔مسابقتی صلاحیت اورخدمات کی سطح کو بہتربنانا ۔
2۔ہندوستانی سائیکلوں کی تکنالوجی اور اس کی ویلیوچین میں تبدیلی لانا۔
3۔فریقین کے درمیان قریبی اورمسلسل تال میل کے ذریعہ جامع ماحولیاتی نظام کی ترقی کو یقینی بنانا۔
4۔سائیکل کی مانگ کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنااس میں سائیکل چلانے سے متعلق بنیادی ڈھانچے آپریشن ( محفوظ اور علیحدہ علیحدہ ) کی تیاری کو یقینی بناناشامل ہے ۔
5۔اسکیموں اور سازگارتجارتی پالیسیوں کے ذریعہ سائیکلوں کی برآمدات میں مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرنا۔
6۔حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں /محکموں جیسے صحت کی وزارت ( صحت کے فوائد ) ماحولیات وجنگلات کی وزارت ( ہوااورشور کی آلودگی سے پاک ہونے کے فوائد ) ، پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت ( توانائی کی بچت ) ، ہاؤ سنگ اور شہری امورکی وزارت ( بھیڑبھاڑ ہونے کے فوائد)کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں اور مہمات کے ذریعہ سائیکل چلانے کے بہترین فوائد کو مقبول بنانا۔
7۔ اختراعی اسکیموں اور منظم طریقے سے نئی ذہن سازی کے ذریعہ چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کو ترقی دینا۔
8۔سائیکلوں کی مینویکچرنگ اورمرمت کی دوکانوں کے لئے ہنرمند انسانی وسائل کا فروغ ۔
9۔ہندوستان میں سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ اور بنیادی ڈھانچے کے لئے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کو اپنانے کی خاطر ایسے طریقہ کارکی نشاندہی اور مطالعہ کرنا ۔
***************
( م ن ۔ و ا۔ ع آ)
U-5125
(Release ID: 1591769)
Visitor Counter : 89