کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اروناچل پردیش میں فروخت کاروں اور خریداروں کی پہلی بین الاقوامی میٹنگ


سات ملکوں کے خریداروں نے میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 15 NOV 2019 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،15 نومبر :کامرس اور صنعت کی وزارت کے  کامرس کے محکمے کے تحت زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی   برآمدتی ترقیاتی اتھارٹی  ،  (اے پی  ای ڈی اے) نے  14 نومبر 2019 کو اروناچل پردیش میں   فروخت کاروں اور خریداروں کی پہلی  میٹنگ کا انعقاد کیا۔

بھوٹان ، بنگلہ دیش، نیپال، انڈونیشیا ، متحدہ عرب امارات ، سلطت عمان اور یونان سمیت   سات ملکوں  کے دس بین الاقوامی خریداروں   نے اس اجلاس میں  شرکت کی اور برآمد کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ کسانوں اور برآمد کاروں نے اروناچل پردیش کی  مخصوص اشیا  جیسے نارنگی،  کیوی،  انناس ، شاہ مرچ  ، بڑی الائچی  دیگر تازے پھل، سبزیوں، پھولوں  اور  مسالحہ جات کے علاوہ  دیگر نامیاتی اشیا   کی نمائش کی۔

 زرعی اشیا کی برآمدات کو فروغ دینے اور  شمال مشرقی خطے  ، خاص طور پر اروناچل پردیش سے زرعی برآمدات   کو  مارکیٹ سے مربوط کرنے میں   سہولت  پیدا کرنے کی خاطر   اےپی ای ڈی اے  اور  اروناچل پردیش سرکار کے  زراعت اور باغبانی کے محکمے نے   ایٹا نگر میں   کانفرنس اور بین الاقوامی   خریداروں اور فروخت کاروں کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔  اروناچل پردیش کے زراعت اور باغبانی کے وزیر   نے   اے پی ای ڈی اے  کے چیئرمین   اور اروناچل پردیش حکومت  کے زراعت اور باغبانی  کے سکریٹری      نے دو روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ 

یہ کانفرنس     خریداروں  سے خریداروں (بی 2بی) اور  خریداروں سے  پیداکرنے والوں (بی 2جی) کے لئے   بین الاقوامی خریداروں  ، برآمد کاروں اور درآمدکاروں کے ساتھ  میٹنگ کی خاطر   ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کے مقصد سے   منعقد کی گئی تھی۔       اس کا مقصد   شمال مشرقی خطے ، خاص طور پر اروناچل پردیش کے  کسانوں اور  باغبانوں   کو   زراعت اور باغبانی    کی اشیا  کو برآمد کرنے کے مواقع اور امکانات فراہم  کرنا ہے۔

افتتاحی اجلاس کے دوران    اروناچل پردیش حکومت  کے  زراعت اور باغبانی کے وزیر    تاگے تکی   نے  مندوبین کا خیر مقدم کیا  اور مطلع کیا کہ   خریداروںا ور فروخت کاروں کی یہ میٹنگ  قومی اور بین الاقوامی خریداروں اور کسانوں کےدرمیان   ایک رابطہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے   اجاگر کیا کہ     ریاست کی  75 سے 80 فی اراضی    کو کسی کام میں نہیں لایا گیا ہے اور    ایسے علاقوں میں   بہت سی باغبانی کی فصلوں کو اگایا جاسکتا ہے  کیونکہ اروناچل پردیش 5 قسم کی زرعی آب و ہوا کے زون میں آتا ہے۔

اے پی ای ڈی  اے کے چیئرمین پون کمار  بور ٹھاکر  نے بتایا کہ     فصلوں کو  دوسرے ملکوں کی مانگ کے مطابق   منتخب کیا جانا چاہئے  اور   برآمدکاروں کے  لئے یہ راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں ، خاص طور پر  اروناچل پردیش  کی  مالا مال ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے کے لئے    ایک رنگارنگ   ثقافتی شام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔   آج بین الاقوامی خریداروں کے لئے   کیوی کے باغوں اور  کیوی  کی شراب بنانے والے کارخانوں کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 اے پی  ای ڈی اے   نے   شمال مشرقی ریاستوں  کی  اشیا کو  بین الاقوامی مارکیٹ میں  متعارف کرانے کے لئے شمال مشرقی خطے میں     خریداروں اور فروخت کاروں کی بین الاقوامی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔   اس سال مارچ میں آسام کے گوہاٹی میں  بی ایس ایم کا اہتمام  کیا گیا جبکہ جون 219 میں منی پور کے امپھال میں بین الاقوامی بی ایس ایم کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد ستمبر 2019 میں تروپورہ کے اگرتلہ میں ایک اور بی ایس ایم کا اہتمام کیا گیا۔

اے پی ای ڈی اے  زرعی برآمدات کے شعبوں جیسے برآمدات کاروں کے لئے پیکنگ ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج جیسی سہولیات والا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے میں مدد کرنے جیسی سرگرمیاں دے رہی ہے۔ اے پی ای ڈی اے برآمد کاروں کو قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ایٹا نگر میں  اے پی ای ڈی اے کا یہ اقدام بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو برآمداتی نقشے پر اجاگر کرنا ہے۔

******* *

( م ن ۔ وا۔ ج)

U-5118

 

 

 

 


(Release ID: 1591732) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi