بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نتن گڈکری نے 39 ویں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا


کاروباریوں کو نئے خیالات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے

Posted On: 14 NOV 2019 5:01PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 14 نومبر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج یہاں 39 ویں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر ( آئی آئی ٹی ایف ) کا افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ تجارت و صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش بھی موجود تھے ۔ اس سال میلے کا موضوع ” ایز آف ڈوئنگ بزنس “ ہے جو کہ 2014 میں عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس فہرست میں 142 ویں مقام سے 63 ویں مقام پر جست لگانے کی کامیابی سے متاثر ہو کر منتخب کیا گیا ہے ۔

            جناب نتن گڈ کری نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ایم ایس ایم ای یعنی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے شعبے میں اچھی پیش رفت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کل بر آمدات میں ایم ایس ایم ای کا حصہ 29 فیصد کے بقدر ہے ۔ اس شعبے نے حال ہی میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو روز گار فراہم کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے ایم ایس ایم ای شعبے کو بھارت کی ترقی کے انجن سے تعبیر کیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011DMR.jpg

            جناب گڈ کری نے کارو باریوں کو ڈیزائن کو بہتر بنانے ، لاگت میں کمی لانے اور تجارت میں اضافہ کرنے کے لئے نئے خیالات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ریاستوں میں معدنیات اور خام مواد کی فرا وانی ہے ۔ ” ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے تجارت اور صنعتی مواقع میں تبدیل کیا جائے ۔ “ وزیر موصوف نے سامعین کو مطلع کیا کہ حکومت معیاری پیداوار کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے تکنالوجی تربیتی مراکز کے قیام پر کام کر رہی ہے ۔

            تجارت و صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے اپنے خطاب میں 39 ویں آئی آئی ٹی ایف کے مو ضوع ” ایز آف ڈوئنگ بزنس “ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایم ایس ایم ای کے شعبے کو 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے اور بھارت کو پانچ ٹریلین کی حامل معیشت بنانے کے نشانوں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے میلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات عالمی طور پر ’ برانڈ انڈیا ‘ کی پوزیشن بہتر بنانے میں مدد گار ہوتی ہیں ۔ وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی ایف 2019 میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کی بھی تعریف کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00263P9.jpg

            انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر کارپوریشنوں ، ایم ایس ایم لای ، غیر سرکاری ایجنسیوں ، فن کاروں ، سیلف ہیلپ گروپس وغیرہ کو بڑے پیمانے پر اپنی مصنوعات کو پیش کرنے اور انہیں فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر مواقع فراہم کرتا ہے ۔ یہ میلہ متعدد مرکزی اور ریاستی حکومتی محکموں اور ایجنسیوں کے لئے ترقیاتی اصلاحات کے بارے میں واقفیت ، نئی اسکیموں اور نئی پہل قدمیوں کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔

            اس 14 روزہ تجارتی میلے میں آسٹریلیا ، ایران ، برطانیہ ، ویت نام ، بحرین ، بنگلہ دیش ، چین ، مصر ، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ رواں سال شراکت دار ملک کا د رجہ افغانستان کو دیا گیا ہے جب کہ بہار اور جھار کھنڈ کو توجہ کا مرکز پانے والی ریاستوں کا در جہ دیا گیا ہے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U .5109

 .



(Release ID: 1591725) Visitor Counter : 75


Read this release in: Marathi , Bengali , English , Hindi