بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کمپٹیشن  ایکٹ 2002  (ایکٹ ) کےسیکشن 31 (1)کے تحت بولی سروسزڈویژن  (ماریشس) لمٹیڈ (بی ایس ڈی اے ) اور اے سی ایس اے گلوبل لمٹیڈ  (اے سی ایس اے ) سے اڈانی پراپرٹیز  پرائیویٹ لمٹیڈ  کے ذریعہ ممبئی  انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمٹیڈ  (ایم آئی اے ایل ) میں حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 14 NOV 2019 8:57PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  15 نومبر۔کمپٹیشن  کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے کمپٹیشن ایکٹ 2002  (ایکٹ ) کے سیکشن 31(1) کے تحت  بولی سروسزڈویژن                                                                                                                                                                   ( ماریشس  )لمٹیڈ  (بی ایس ڈی اے ) اور اے سی ایس  اے  گلوبل لمٹیڈ (اے سی ایس اے ) سے اڈانی پراپرٹیز پرائیویٹ  لمٹیڈ (اے پی پی ایل ) کے ذریعہ  ممبئی انٹر نیشنل  ائیر پورٹ  لمٹیڈ  (ایم آئی  اے ایل ) میں  حصص کے حصول کو منظوری دی  ہے ۔

          مجوزہ  امتزاج کا  تعلق  پی ایس ڈی اے اور اے سی ایس اے سے اے پی پی ایل کے ذریعہ   ایم آئی اے ایل کے 23.5فیصد اکویٹی حصص  کے حصول سے ہے ۔ اے پی پی ایل نے بی ایس ڈی اے سے ایم آئی اے ایل کے 13.5فیصد اکویٹی  حصص    اور اے سی ایس اے سے  ایم آئی اے ایل کے 10فیصد اکویٹی حصص  کے حصول کی تجویز پیش کی ہے ۔

          حصص حاصل کرنے والا  یعنی اے پی پی ایل  اڈانی گروپ کا ایک رکن ہے ، جو بنیادی ڈھانچے کا ایک متنوع گروپ ہے ۔ اے پی  پی ایل  غیر منقولہ املاک کو چھوڑنے  یااسے پٹے پر دینے  اور اشیا کے تھوک کاروبار میں  مصروف  عمل ہے ۔ اے پی پی ایل کے پاس متعددذیلی تنظیمیں  ،  ایسوسی ایٹ  اور مشترکہ منصوبے والی  کمپنیاں  /ادارے ہیں ، جو  قابل تجدید   ذرائع  سے توانائی  اور ایل پی جی ٹرمنل سیٹ اپ  کا استعمال کرتے ہوئے  رئیل اسٹیٹ کے کاروبار  ، مالی خدمات اور بجلی کی پیداوار میں  مصروف ہیں ۔

          ممبئی میں رجسٹرڈ  پبلک کمپنی   ایم آئی اے ایل کا ہدف  ممبئی میں  چھتر پتی شیواجی انٹر نیشنل ائیر پورٹ   (سی ایس آئی اے )  کو چلانے، رکھ رکھاؤ  ،ترقی  دینے  ،ڈیزائننگ  ، تعمیر کرنے  ، اپگریڈ  کرنے  ، تجدید کاری کرنے  ، مالی اعانت اور بندوبست  کرناہے ۔ اس کی خدمات میں    ہوائی نقل وحمل سے متعلق  سرگرمیاں شامل ہیں ،جیسے  ٹرمنل کا کام کاج ، ائیروے کی سہولیات وغیرہ ۔

          کمیشن  نے ایکٹ کی دفعہ  31  (1) کے تحت  مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5112



(Release ID: 1591707) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi