بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے لائٹننگ پر بین الاقوامی سیمپوزیم کا افتتاح کیا

Posted On: 14 NOV 2019 3:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14 نومبر/        بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزیز کے مرکزی وزیر مملکت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے گرو گرام میں  مانیسر میں آٹو موٹیو  ٹیکنالوجی کے لئے بین الاقوامی سینٹر آئی سی اے ٹی میں آج لائٹننگ سے متعلق بین الاقوامی سیمپوزیم (آئی ایس او ایل ) کا افتتاح کیا۔

سیمپوزیم میں اظہار خیال کرتےہوئے ارجن رام میگھوال نے چار صنعتی انقلاب کے تین ستونوں :مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس اور تھری-ڈی پرنٹنگ پر میک ان انڈیا پہل کوفروغ دینے کی ضرورت کو دوہرایا ۔ وزیر موصوف نے ملک بھر میں توانائی کو بچانے اور بجلی کو بہتر بنانے کے لئے ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر نفاذ کی تجویز بھی پیش کی۔

جناب ارجن رام میگھوال نے آٹو موبائل کے شعبے میں ٹیسٹنگ اور آر این ڈی کے لئے عالمی درجے کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لئے آئی سی اے ٹی کو مبارکباد دی اور نئے تیار کئے گئے 850 سیٹ والے آڈیٹوریم اور ایکسپو سہولیات کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک انٹر ایکٹیواجلاس بھی منعقد کیا  جہاں انہوں نے سڑک کے تحفظ میں روشنی کی اہمیت کی وضاحت کی۔

اس موقع پر آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر دنیش تیاگی نے آٹو موٹیو لائٹننگ اورایڈوانسمنٹ (پیش رفت) کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کے اعتبار سے آگے بڑھنے کے بارے میں ذکر کیا جو کہ  آئی سی اے ٹی نے آٹو موٹیو ٹیسٹنگ اور آر این ڈی کے شعبے میں کی ہیں۔ انہوں نے لائٹننگ ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں بھی  بات کی اور یہ بھی کہا کہ کس طرح آئی سی اے ٹی  اس ٹرانزیشن کے دوران لائٹننگ سپلائرس اور آلات بنانےوالوں کی مدد کرے گا۔

آئی ایس او ایل کے دوران ایک نمائش بھی منعقد کی جا رہی ہے جس میں لائنٹننگ کمپونینٹس (کلپرزے )  پر خصوصی توجہ کے ساتھ آٹو موٹیو  کمپونینٹس کے لئے 30 سے زیادہ اسٹال لگائے جائیں گے اورآلات بنانے والے 14 اوریجنل مینوفیکچرس   کی گاڑی کے 14 سے زیادہ نئے ماڈلس کی نمائش لگائی جائے گی۔ اس نمائش  نے کمپونینٹ اور آلات سپلائر کرنے والوں ، مینوفیکچررس اور اوریجنل آلات تیار کرنے والوں کو نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کئےہیں۔

آئی ایس او ایل 2019 کے دوران  انٹلیجنٹ لائٹننگ  ڈارک  آورس میں سڑک کے تحفظ اور روڈ اہیڈ : اسسٹنگ اینڈ الارمنگ ٹیکنالوجیز پر پینل مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اختراع اور ایکسیلینس کے لئے بہت سے ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔  آئی ایس اوایل 2019 میں 800 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

2009 سے آئی ایس او ایل ایک عالمی ایوینٹ میں تبدیل ہوا ہے۔ آئی سی اے ٹی 2006 سے لائٹننگ ریسرچ اور ٹیسٹنگ کےشعبے سے جڑا رہا ہے۔ آئی ایس او ایل 2019 کا مقصد معلومات کو عام کرنے کو یقینی بنانے کےلئے ایک معلوماتی شیئرنگ پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔

بہت سی آٹو کمپنیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

 

**************

( م ن ۔ح ا ۔ م ف (

U.No: 5099

 



(Release ID: 1591591) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Bengali