وزارت آیوش

دل کی دیکھ بھال کے لئے یوگا کی افادیت کے موضوع پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس  کرناٹک کے  شہر میسور  میں منعقد ہوگی

Posted On: 13 NOV 2019 7:05PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  14 نومبر۔آیوش کی وزار  ت  15  و 16  نومبر 2019  کو  کرناٹک کے شہر میسور میں  ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  جناب بی ایس یدی یورپا   آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  اوردفاع کےمرکزی وزیر مملکت  جناب شریپد یسو نائک  کی موجودگی میں  15  نومبر 2019  کو  اس دوروزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ کانفرنس کا موضوع  ہے :’ یوگا فار ہارٹ کئیر ‘   امید ہے کہ  700سے زیادہ قومی اور بین  الاقوامی نمائندے اس کانفرنس  میں شرکت کریں گے ۔اس میں د س  تکنیکی اجلاس ہوں گے جس میں  50  ریسورس پرسنس  اور ماہرین شرکت کریں گے ۔کرناٹک کے گورنر  جناب واجو  بھائی والا کانفرنس کے  اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں  گے ۔

          کانفرنس کے پہلے دن  جو تکنیکی اجلاس ہوں  گے  ان کے موضوعات ہیں :’  دلی کی دیکھ بھال کے لئے یوگا: ابھرتے ہوئے رجحانات اورتحقیق ‘    ۔’  دل کے امراض کی  احتیاطی  تدابیر میں یوگا کا رول ‘ ۔’ ہائپر ٹینشن کے بندوبست میں  یوگا کا رول ‘ اور ’ دل کی شریانوں  کے  مرض کے لئے یوگا‘ ۔ کانفرنس کے دوسرے دن  ’  اعضویات   اور دل کے امراض   کی یکجائی ‘  ۔’ دل کی صحت مندی کے لئے یوگا‘    کے موضوع پر تکنیکی اجلاس  منعقد  کیا  جائے گا۔ ایک سمپوزیم  بھی منعقدکیا جائے گا ،جس  کا موضوع ہوگا :’کھیل کود کی حیثیت سے یوگ آسن کوفروغ دینےکی ضرورت ‘۔     اس  میں  ’  دل  کی دیکھ بھال کے  لئے یوگا:  ابھرتے ہوئے رجحانات اورتحقیق  ‘   کے موضوع پر تحقیقی مقالے  پڑھے جائیں گے ۔

          یوگا اورصحت مندانہ  طرز زندگی کےتعلق  سے  صحت کے فوائد کواجاگر کرنے کے لئے  کانفرنس سے  پہلے یوگا واک   ،  ماس  یوگا  ڈیماسٹریشن  اور سی ایم ای پروگرام  کا بھی اہتما م کیا گیا ہے ۔

          اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی نے  اپنے 69  ویں  اجلاس میں 21  جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کی جو  قرار داد اتفاق رائے سے منظور  کی تھی ، اس کی  یاد کے پانچویں سلسلے میں یہ کانفرنس  منعقد کی جارہی ہے۔ 2014  میں   اقوام متحدہ کی طرف سے یوگا کے بین الاقوامی دن کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں بین الاقوامی برادریوں  کی طرف سے یوگا کے سلسلے میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں  آرہی ہے ۔ پچھلے مسلسل   4برسوں   میں  آیوش کی وزارت  کی طرف سے  منعقد کی جانے والی  بین الاقوامی کانفرنسوں کی زبردست کامیابی کا ثبوت ، ان  کانفرنسوں  میں  بھارت اور بیرونی نمائندوں کی بڑھتی ہوئی شرکت سے ملتا ہے ۔

          جن ملکوں کے ساتھ آیوش کی وزارت کسی طرح کے تعاون کا سلسلہ  رکھتی ہے ، مثلاََ  مفاہمت نامے  ،  تعلیمی شعبے  ، اطلاعاتی شعبے وغیرہ  ، ان میں قائم  بھارتی مشنوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  اس ملک سے  یوگا کی دو  سرکردہ ماہرین  یا یوگا سے دلچسپی رکھنے والے دو افراد کو نامزد کریں  ، جو  اس کانفرنس میں  شرکت کریں گے اور یوگا کی مختلف جہتوں کو سمجھیں  گے ۔ اس سے اپنے اپنے متعلقہ ملکوں  میں  یوگا کی مزید تشہیر میں   مدد ملے گی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5087



(Release ID: 1591550) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi