صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے راج کماری امرت کور کے نرسنگ کالج کی گریجویشن کی تقریب کی صدارت کی


حفظان صحت کی فراہمی میں رحم دلی اور درد مندی اور تحمل کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 13 NOV 2019 4:47PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،13 نومبر/        نرسنگ کے پیشے اور اس کے لئے  یکسوئی اور انہماک کی ستائش کرتے ہوئے اور انہیں حفظان صحت کی فراہمی کے نظام کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جس طرح آپ کے کام اور سنجیدگی کو مناسب الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔اسی طرح آپسی  انہماک اور یکسوئی کی بھی تعریف نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے یہ بات آج یہاں راجکماریامرتکورکےنرسنگکالجکیگریجویشنکیتقریبکیصدارتکرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن صحت اور خاندانی بہبود کے پہلے مرکزی وزیر ہیں جنہوں نے نرسنگ کالج کی گریجویشن کی تقریب کی صدارت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ طب کا پیشہ ایک ایسا پیشہ ہے جو آپ کو انسانیت کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس کے اندر نرسیں مریضوں کے ساتھ بہت قریب سے کام کرتی ہیں اور ان کی خدمت کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا آپ کا سفر یہیں نہیں ختم ہوتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے تعلیمی سفر کے بعد اب آپ کی خدمت کی زندگی شروع ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مریضوں کی دیکھ بھال  کرتے ہوئےرحمدلیاوردردمندیاورتحملکیاہمیتپرزوردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نرسوں کا رویہ اور کردار بڑی حد تک طب کے پیشے کی شبیہ بناتا ہے جو مریض کے دلوں میں جاگزیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے گریجویشن کرنے والے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نرسنگ کے کیریئر میں بہترین ترقی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں آج جو آپ آغاز کر رہے ہیں اس  نرسنگ کے پیشے  کی روایات اور اقدار آپ کو ہمیشہ تحریک دلاتی رہیں اور آپ انہیں برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آخری حد نہیں ہے آپ کا کیریئر اب شروع ہوتا ہے اب اس کی حد آسمانوں تک ہے۔ ڈاٹر ہرش وردھن گریجویشن کرنے والے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ نئی اختراعات ، فروغ ، طبی سانئنس کی جدت سے آشنا رہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ ان کے شعبے میں ہونے والی ہر پیش رفت اور جدیدترین ٹیکنالوجی سے وہ آگاہی رکھتے ہیں اور اس سے لوگوں کو فیض پہنچا سکتے ہیں۔

راجکماریامرتکورنرسنگکالج بھارت میں نرسنگ کی تعلیم کا ایک اولین ادارہ ہے اور جنوب مشرقی ایشا مین ایک ایسا ادارہ ہے جو نر سنگ  میں بنیادی اور اعلیٰ تعلیمی پروگرام فراہم کرتا ہے۔یہ کالج 1946 میں ابتدائی طور پر بی ایس سی ( آنرس)نرسنگ پروگرام کے کالج کے طور پر قائم کیا تھا جس میں نوجوان خواتین کو ملک کی صحت کی ضروریات کیلئے پیشہ ور نرس کے طور پر تربیت دی جاتی تھی۔ 1959 میں یونیورسٹی نے دو سال کا ماسٹر آف نرسنگ پروگرام  شروع کرنے کی اجازت دی اور 1986 میں نرسنگ میں ایم فل کا کورس شروع کیا گیا اور 1992 میں ڈاکٹریٹ کا پروگرام شروع کیا گیا ۔ یہ کالج دلی یونیورسٹی کے تحت آتا ہے۔ یہ کالج ریگولر تعلیمی پروگراموں کے علاوہ  نرسنگ کے مختصر مدت کے  کورس بھی فراہم کرتا ہے۔اس کالج کو راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس بنگلورو ،ڈبلیو ایچ او اور انڈین نرسنگ کونسل کے اشتراک میں نرسنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے  اسٹڈی سینٹر کے طور پر بھی تسلیم  کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کے علاوہ  دلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی ، انڈین نرسنگ کونسل کے صدر ، ڈاکٹرآردلیپ کمار اور آر اے اکے کالج آف نرسنگ کی پرنسپل ڈاکٹر ہری ہریندر جیت بھی موجود تھیں۔

 

**************

( م ن ۔و ا ۔ م ف (

U.No: 5076

 


(Release ID: 1591489) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Marathi