نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ نے جناب ٹی این سیشن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 NOV 2019 4:39PM by PIB Delhi

نئیدہلی  13نومبر۔نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  سابق  اعلی ٰچناؤ  کمشنر جناب ٹی ایس سیشن کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں  نے  کہا :’’  مجھے  جناب ترو نلائی  نرائن سیشن    کے انتقال سے  سخت صدمہ ہوا ہے  ، جوووٹروں کے حقوق کے ایک ان تھک علمبردار تھے اور بھارت  کے پارلیمانی نظام  کی بنیادیں مستحکم کرنے کی خاطر  وسیع ترنوعیت کی انتخابی اصلاحات شروع کرنے کا سہرا ان کے سرجاتا ہے ۔

          1990 سے  1996  تک  اعلیٰ  چناؤ  کمشنر کے طور پر وہ   بھارت کے  انتہائی اہم  ادارہ سازوں میں سے ایک رہے اور انہوں نے   مثالی ضابطہ عمل کو  ایک طاقتور  ہتھیار میں تبدیل کیا ۔ انہوں نے  نظام میں  شفافیت کو متعارف کرایا  اور امیدوار وں  کی  انتخابی مہموں کے لئے خرچ  کی  حدود متعین کی ۔ 

          انہوں  نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران  بہت سی مثبت تبدیلیاں کیں   اور انتخابات کے عمل کو   آزادانہ  اور دیانت دارانہ بنایا   ۔  بھارت کا چناؤ کمیشن   پوری دنیا کی جمہوریتوں کے لئے  ایک مثالی نموبہ بن گیا ۔

          سخت  پالیسیوں  اور طریق  کار پر عمل کے ذریعہ جناب سیشن نے   انتخابی بدعنوانیوں کو ختم کرنے کےلئے سخت محنت کی   اور ساتھ  ہی ساتھ انتخابی اداروں کی خودمختاری کو  مستحکم بنایا نیز  افسران  کو حاصل اختیارات  کوروبہ عمل لائے ۔

          انہوں نے ہمارے لئے  ایک عظیم ورثہ چھٰوڑا ہے  اور  ہر اس شخص  کے لئے جو مضبوط جمہوریت کا خواہشمندہے ، یہ ذمہ داری ہے کہ وہ   اس ورثے کو برقرار رکھے اور اسے مزید مستحکم بنائے ۔

          بڑے صدمے کے ساتھ  میں سوگوار کنبے کے افراد کو  اپنی تعزیت  پیش  کرتا ہوں ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰

U-5065


(रिलीज़ आईडी: 1591437) आगंतुक पटल : 85
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi