وزارت دفاع

تعارف- ایچ اے ڈی آر‘ٹائیگر ٹریمف’ مشق ، وشاکھاپٹنم میں کی جائے گی

Posted On: 12 NOV 2019 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔13؍نومبر

بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے ضمن میں فوج کی تینوں شاخوں کی، اب تک کی سب سے پہلی بھارت-امریکہ مشترکہ مشق ‘ٹائیگر ٹریمف’(ایچ اے ڈی آر) 13 سے 21 نومبر 2019 کے درمیان مشرقی ساحل کے نزدیک کی جائے گی۔ یہ مشق انسانی ہمدردی کے تحت امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت کی مشق ہے۔ بھارتی بحریہ کے جہاز جلشوا، ایراوت اور ساندھیک ، 19مدراس اور 7گارڈس اور بھارتی فضائیہ کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرز اور سریع الحرکت طبی ٹیم (آر اے ایم ٹی) اس مشق میں حصہ لیں گے۔ امریکہ کی نمائندگی امریکی بحری جہاز جرمن ٹاؤن کرے گا۔ اس مشق میں امریکہ کی تھرڈ میرین ڈویژن کے فوجی شامل ہوں گے۔ اس مشق کا مقصد ایچ اے ڈی آر کارروائیاں انجام دینے کے لئے باہمی ربط ضبط کو فروغ دینا ہے۔

ہاربر فیز کا انعقاد وشاکھاپٹنم میں 13 نومبر سے 16 نومبر 2019 کے درمیا ن ہوگا۔ افتتاحی تقریب مشترکہ پرچم پریڈ اور میڈیا بات چیت کے ساتھ شروع ہوگی۔ یہ تقریب 14 نومبر 2019 کو آئی این ایس جلشوا بحری جہاز میں منعقد ہوگی۔ دونوں بحریہ کا عملہ تربیتی دوروں، کھیل مقابلوں اور سماجی ربط ضبط میں بھی حصہ لے گا۔ ہاربر فیز مکمل ہوجانے پر یہ جہاز، جن میں فوجی سوار ہوں گے، سمندر کی طرف جائے گا اور بحری مشقیں کرے گا اور ایچ اے ڈی آر کارروائیاں انجام دے گا۔

ایچ اے ڈی آر مشق کے علاقے میں ایک مشترکہ کمان اور کنٹرول مرکز قائم کیا جائے گا۔ یہ مرکز بھارتی فوج اور امریکی بحریہ کے ذریعہ مشترکہ طور پر قائم کیا جائے گا۔ آئی اے ایف آر اے ایم ٹی اور امریکی بحریہ کی طبی ٹیم متاثرین کو طبی مدد فراہم کرانے کے لئے ایک طبی کیمپ قائم کرے گی۔ اس مشق کا اختتام 21 نومبر 2019 کو امریکی بحری جہاز میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا۔

 


 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا س ع ر

U-5070

 



(Release ID: 1591434) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi