مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

نیشنل کیپٹل ریجن-2041 کے افتتاحی کانکلیو اجلاس کا انعقاد دہلی میں کیا جائے گا

Posted On: 08 NOV 2019 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08؍نومبر،افتتاحی کانکلیو ’’ این سی آر-2041‘‘ بعنوان ’’ کل کے سب سے بڑے دارالحکومت خطے کیلئے منصوبہ بندی‘‘ کا انعقاد ، قومی راجدھانی دلی میں 11؍نومبر 2019 کو کیا جائے گا۔ این سی آر کے لئے علاقائی منصوبہ -2041 ان اہم امور میں شامل ہوگا، جن کا استعمال دنیا کے سب سے بڑے میٹرو پولیٹن خطوں کی ہم ؤہنگ ترقی سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ اس کانکلیو کی صدارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی حکومت ہند کی وزارت کے سکریٹری جناب ڈی ایس مشرا کریں گے۔ اس کانکلیو میں، تمام این سی آر شریک ریاستیں، حکومت ہند کی متعلقہ وزارتیں، محکمے، نالج انسٹی ٹیوشن، صنعتیں، ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز، ماہرینِ مضامین، مختلف اضلاع کے فیلڈ افسران اور دیگر شراکت دار حصہ لیں گے۔ اس کثیرالخطبی علاقائی منصوبہ کی کامیاب تیاری کے لئے مختلف تنظیموں ؍ اسٹیک ہولڈرز کے ماہرین کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام شراکت داروں کی گہری  یا جڑ کر حصے داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ ایک ایسی کوشش ہے، جو اس وسیع اور متنوع میدان کے منصوبے کو ’’ فیوچرریڈی‘‘ (مستقبل کے لئے تیار) کو سمجھتی ہے، جسے تمام حصے داروں کی سرگرم حصے داری کے ساتھ ایک جامع اور مشاورتی مشق کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

افقی سال 2021 کے ساتھ علاقائی منصوبے کا اعلان17؍ستمبر 2005 کو کیا گیا تھا۔ فی الحال، اگلے افقی سال 2041 کے ساتھ علاقائی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی منصوبے میں مختلف شعبوں جیسے ٹرانسپورٹ، پانی، سیوریج، ٹھوس فصلے، بجلی، علاقائی زمین کے استعمال وغیرہ جیسے امور پر کام کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دہلی 2028 تک ٹوکیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا میٹروپولس بن جائے گا۔

قومی دارالحکومت کا علاقہ (این سی آر) ایک الگ وفاقی سیٹ اپ ہے، جس کا مرکز قومی دارالحکومت دہلی ہے۔ یہ بین ریاستی علاقائی منصوبہ بندی اور فروغ کی ایک واحد مثال ہے۔ این سی آر علاقہ تقریباً 550،083مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کرتاہے اور 60ملین آبادی پر مشتمل ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی علاقے درج ذیل ہیں:

  • دہلی کا مکمل قومی دارالحکومت علاقہ۔
  • ہریانہ نواحی علاقہ میں گروگرام، فرید آباد، روہتک، سونی پت، ریواڑی، جھجر، میوات، پلول، پانی پت، مہیندر گڑھ، جند، کرنال، بھیوانی اور چرخی دادری اضلاع شامل ہیں۔
  • راجستھان نواحی علاقہ الور اور بھرپوراضلاع پر مشتمل ہے۔
  • اترپردیش نواحی علاقہ گوتم بدھ نگر، غازی آباد، بلند شہر، باغپت، ہاپوڑ، مظفر نگر اور شاملی اضلاع پر مشتمل ہے۔

حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور دیہی ترقی کے امور کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارے کی حیثیت سے نیشنل کیپٹل ریجن پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کا قیام، ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعہ 1985 میں کیاگیا۔ ہندوستان کے این سی آر پی بی کویہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں زمین کے استعمال اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لئے ہم آہنگی والی پالیسیاں تیار کرے تاکہ کسی بھی طرح کی بدحالی سے بچا جا سکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5017


(Release ID: 1591080) Visitor Counter : 129


Read this release in: Hindi , English