شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

مرکزی اورریاستی شماریاتی تنظیموں  کی 27ویں کانفرنس ( سی اوسی ایس ایس او)  11اور12نومبر ، 2019 کو کولکاتہ میں منعقد کی جائے گی


 کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘ پائیدارترقیاتی اہداف ’’ہے

Posted On: 08 NOV 2019 3:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،8 نومبر :شماریات اورپروگراموں پرعملدرآمد کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی ) کولکاتہ کے نیو ٹاون ،ایکشن ایریا 1 کے ڈی جی بلاک واقع بسوا بنگلہ کنوینشن سینٹرمیں 11اور12نومبر ،2019کو  مرکزی اورریاستی شماریاتی تنظیموں ( سی اوسی ایس ایس او) کی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے ۔

کانفرنس کا افتتاح 11نومبر ، 2019کو ہندوستان کی شماریات کے سربراہ مع سکریٹری ، ایم اوایس پی آئی جناب پروین شریواستو کریں گے ۔یہ کانفرنس جو کہ ایک بڑی قومی سالانہ تقریب ہے ، ہندوستانی شماریاتی نظام کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے مرکزی اورریاستی شماریاتی ایجنسیوں کے درمیان تبادلہ خیال کرنے اور بہترتال میل پیداکرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔

اس سال کی کانفرنس کا موضوع پائیدارترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جی ) ہے ۔ اس کا انتخاب جامع اورمرکوز مباحثوں  کے لئے کیاگیاہے ۔ جس کامقصد ڈاٹامیں خلأ کو پرکرنااور ایس ڈی جی دیکھ بھال میں ٹائم لائن ، معیارکو بہتربناناہے ۔ ایم اوایس پی آئی جو کہ ایس ڈی جی کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے ذمہ دارہے ، اس نے مرکزی وزارتوں اورریاست /مرکز کے زیرانتظام خطوں کی حکومتوں کی مشاورت سے ایس ڈی جی سے متعلق ملک کی پیش رفت پرنظررکھنے کے لئے نیشنل انڈیکیٹرفریم ورک ( این آئی ایف ) تیارکیاہے ۔اس نے این آئی ایف بیس لائن رپورٹ 16-2015کا اجرأ کرکے 2030تک ایس ڈی جی کی پیش رفت کا اندازہ لگانے کے لئے مثال بھی قائم کی ہے ۔

ایس ڈی جی سے متعلق دوسرااہم قدم اسٹیٹ انڈیکیٹرفریم ورک ( ایس آئی ایف ) کو تیارکرنا ہے تاکہ ایس ڈی جی کے حوالے سے  ہونے والی پیش رفت کی دیکھ بھال ریاستی اور ذیلی ریاستی سطحوں پرکی جاسکے ۔ اس تناظرمیں 27ویں سی اوسی ایس ایس او بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ اس نے ریاستی حکومتوں ، مرکز کے زیرانتظام خطوں کی حکومتوں اوردیگر حصہ  داروں سے وسیع ترصلاح ومشورہ کرکے ایس آئی ایف کے فروغ سے متعلق آگے بڑھنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

قومی شماریاتی کمیشن کے چیئرمین اورارکان اور انڈین اسٹیسٹیکل انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں، یواین ایجنسیز ،صنعتی حصہ داروں اورشہری معاشروں کے نمائندگان پروگرام کے شرکاء ہیں ۔پروگرام کومزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے ایس ڈی جی سے متعلق مختلف موضوعاتی شعبوں اور اس شعبے میں تجربات کو بانٹنے سے متعلق پریزنیٹیشن بھی دیئے جائیں گے۔

***************

 

 

 

 ( م ن ۔ ن ا۔ ع آ)

U-5016

 

 

 

 



(Release ID: 1591072) Visitor Counter : 55


Read this release in: Bengali , English , Hindi