امور داخلہ کی وزارت

جناب امت شاہ نے ایمرجنسی صورت حال سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے میں مصروف ایس سی او رکن ممالک کے محکموں کے سربراہان کی دسویں میٹنگ سے خطاب کیا


جناب امت شاہ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والی آفات سے نمٹنے کے لئے تال میل کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

Posted On: 08 NOV 2019 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 / نومبر ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایمرجنسی صورت حال سے بچاؤ اور اس سے نمٹنے میں مصروف ایس سی او رکن ممالک کے محکموں کے سربراہان کی دسویں میٹنگ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایس سی او ممالک کے تمام مندوبین، جو میٹنگ میں شرکت کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں، کا گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان کثیر جہتی، سیاسی، سلامتی سے متعلق، اقتصادی اور خطے میں عوام سے عوام کے رابطے اور آفت کے کسی صورت حال سے مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ٹیموں کے درمیان ذاتی مفاہمت پیدا کرنے کے لئے تمام رکن ممالک کی کوششوں کو ایک سمت میں لگانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر ایس سی او کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان علاقائی رابطوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ایس سی او کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ دو برسوں میں 20 سے زیادہ وزارتی میٹنگوں میں شرکت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان برصغیر ہند کے خطے میں انسانی امداد اور آفات کے بندوبست کے سلسلے میں ہمیشہ سب سے پہلے ردّعمل ظاہر کرتا رہا ہے۔ انھوں نے بیش قیمت جانوں اور املاک کے زیاں کو کم سے کم کرنے کے لئے آفات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے تیار کرنے پر تمام متعلقین کی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سمت میں پہل کرتے ہوئے ستمبر 2019 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی کلائمیٹ ایکشن سمٹ 2019 میں آفات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے کے لئے اتحاد (سی ڈی آر آئی) کا آغاز کیا۔

ہندوستان میں پہلی بار ایس سی او وزارت کی میٹنگ کے انعقاد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے یہ امید ظاہر کی کہ اس میٹنگ کے نتیجے میں آفات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے مستقبل کی آفات کا سامنا کرنے کی ایک دوسرے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ایک مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کے سلسلے میں تمام ایس سی او ممالک متحد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آفات کے بندوبست کے سلسلے میں ایس سی او ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کے لئے یہ فورم ایک اہم پلیٹ فارم بن جائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی آج آفات کے بندوبست کے لئے نئے چیلنج پیش کرتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ آفات سے عوام کی حفاظت کے لئے تمام ایس سی او ممالک تال میل کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے اور اس ذمے داری کو مشترکہ طور پر پورا کریں گے۔ انھوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ شہری زلزلے سے متعلق تحقیق اور بچاؤ کی مشترکہ مشق (ایس سی او جوائنٹ ایکسرسائز) – 2019 اور نئی دہلی میں منعقدہ یہ وزارتی میٹنگ سال 2020-21 کے لئے آفات کے بندوبست کے لئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے میں معاون ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ آج اس سلسلے میں جس پروٹوکول پر دستخط ہوں گے اس سے ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

     

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5012



(Release ID: 1591025) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali