بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی بھون دہلی کی ششماہی فروخت پچھلےسال کے 3.44 کروڑروپے سے تجاوز کرگئی

Posted On: 07 NOV 2019 5:49PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  08 نومبر۔ ایسے  حالات میں جب کہ دنیا بھر میں بازار مندی کا شکار ہیں ، کناٹ  پلیس  دہلی میں واقع کھادی انڈیا کے فلیگ شپ اسٹور  ، جو کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن  ( کے بی آئی سی )  سے تعلق رکھتا ہے ، نے  3.44  کروڑروپے سے زیادہ کی فروخت  ریکارڈ  کی ہے ۔ اپریل تا اکتوبر 2018  کے دوران اس کی فروخت  35.03  کروڑروپے کی ہوئی تھی لیکن موجودہ برس اپریل تا اکتوبر 2019  کے دوران  یہ فروخت 36.47 کروڑروپے کی درج  کی گئی ہے ۔ یہ بات نہایت قابل تعریف ہے کہ کھادی انڈیا کا کناٹ پلیس  اسٹور میں    نہ  صرف اپنا وجود قائم رکھنے میں کامیا ب ہوا ہے بلکہ اس  نے  دس  فیصدسے زیادہ کی فروخت  درج کی ہے ۔اگرچہ  اپریل تاستمبر کے دوران  کا عرصہ کھادی سیکٹر کے لئے مندی کا دور تصور کیا جاتاہے۔  پھر بھی اس اسٹور نے   بہتر کارکردگی کا ثبوت دیا ہے ۔ اسٹور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کے وی آر سی کے چیئر مین   وی کےسکسینہ نے کہا کہ’’  گزشتہ  پانچ برس کے دوران  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل اپیل  اور کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن  ( کے وی آئی سی ) کے ذریعہ  پیش  کئے جارہے مختلف  ڈیزائن  کے  سبب  ایسا ممکن ہوسکا ہے ۔‘‘

          صرف اتنا ہی نہیں  ، دو اکتوبر 2019  کو اسٹور نے  ایک  ہی دن  میں   1.28  کروڑروپے کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت  درج کی  ہے۔ اس طرح سے  13 اکتوبر 2018   کو  1.25  کروڑروپے کی فرخت  کا پچھلا ریکارڈ  ٹوٹ  گیا ۔ 2014 سے قبل  اس اسٹور میں     ایک دن کی سب سے  زیادہ فروخت     30  لاکھ روپے سے لے کر 44 لاکھ روپے کے درمیان ہوا کرتی تھی ،تاہم  2015  کے بعد سے  اسٹور کی فروخت میں اضافہ ہونے کا عمل شروع ہوگیا۔دو اکتوبر 2015  کو  اسٹور کی فروخت  91.42   لاکھ روپے کی درج کی گئی تھی،  22  اکتوبر  2016  کو اسٹور کی فروخت    1.16 کروڑروپے  درج کی گئی  تھی۔ اسی طرح 17  اکتوبر  2017  کو اسٹور کی فروخت 1.17  کروڑروپے کی  درج کی گئی  تھی اور سال 2018  میں  اسٹور نے  ایک دن کی فروخت  کے معاملے میں  چار مرتبہ  ایک کروڑروپے سے زیادہ  کی رقم  کو پار کیا ۔

          خردہ بکری کے علاوہ  اسٹور نے  ہندوستان میں   گفٹ کوپن  سیل میں بھی  ایک تاریخ رقم کی ہے ۔کے وی آئی سی  نے  اگست 2016  میں  گفٹ  کوپن اسکیم کو متعارف کرایا تھا اور  تین سال سے کم کے عرصے میں ہی اسٹور نے 89.32  کروڑروپے  سے زیادہ کی مالیت کے گفٹ  کوپن  فروخت کردئے ۔ کھادی گفٹ کوپن کو اب تک کارپوریٹ ،عام شہریو ں اور سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں  ( پی ایس یو )       نے   بڑے  جوش وخر؎وش کے ساتھ  خریدا ہے  ۔ کے وی آئی سی نے  مختلف قیمت کے دو لاکھ  25  ہزار  804  کوپن  فروخت کئے ہیں۔   فروخت شدہ کوپن کی قیمت  100روپے  ، 500روپے ،1000 روپے اور 5000 روپے ہے۔ کوپن کےبڑے خریدارو  ںمیں او این جی سی ، آئی اوسی ایل  ، آرای سی ،  بی ای ای    اور جی اے آئی ایل وغیرہ ہیں۔  دولاکھ  25  ہزار 804 کوپنوںکی فروخت کے سبب  کم از کم  پانچ لاکھ  اضافی  لوگ  کھادی اسٹور میں  آئے ۔ 

          کے وی آئی سی کے چیئرمین وی کے سکسینہ نے کہا :’’  ہمارے قومی کپڑے  کھادی کو روزمرہ  کے طرز زندگی    اور  ہندوستان  کے کلچر کا حصہ    بن کر اس کی حالت میں  غیر معمولی تغیر دیکھنا واقعی خوش آئندہے ۔  لوگ اب  ماحولیات کے تئیں  زیادہ حساس ہوتے جارہے ہیں اور  وہ ماحولیات

 

 

کے موافق    پروڈکٹس  خرید رہے ہیں ۔ یہ اصل وجہ ہےجس کے سبب   اعلیٰ ترین برانڈ وجود  برقرار رکھنے کے لئے  جدوجہد کررہے ہیں۔ کھادی مسلسل  ترقی کی جانب   گامزن ہے ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م ع۔ رم

U-5009



(Release ID: 1590999) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi